1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باجوڑ کے پناہ گزین

قرةالعین زمان26 اگست 2008

باجوڑ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سے سب سے بڑا تصور کیا جاتا تھا۔ اس کی آبادی دس لاکھ تھی لیکن اب آدھی سے زیادہ آبادی ملٹری آپریشن اور گولہ باری سے بچتی ہوئی نقل مانی کر چکی ہے۔

https://p.dw.com/p/F5M8
تصویر: AP

ملٹری آپریشن کی وجہ سے باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل انسانی المیے کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے ادارے UNHCR کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان پناہ گزینوں کی تعداد ڈھائی سے تین لاکھ ہو چکی ہے۔اس ادارے نے باجوڑ پناہ گزینوں کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ڈوئچے ویلے شعبہ اردو سے قرة العین نے باجوڑسے قومی اسمبلی کے رکن سید اخن زادہ چٹان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ ہے اور اقوام متحدہ اور حکومتی اعدادو شمار درست نہیں۔