1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

11 ستمبر 2011

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بائرن میونخ نے فرائی برگ کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/12Wnh
تصویر: dapd

بائرن میونخ کی طرف سے ماریو گومز نے سات میں سے چار گول اسکور کیے، جس میں دوسرے ہاف کے دوران کی جانے والی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ اس جیت کے بعد ماریو گومز کا کہنا تھا کہ باویریا کی اس ٹیم کو شکست دینا اب آسان کام نہیں ہے۔ بائرن میونخ بدھ کے روز چیمپئنز لیگ کے گروپ اے کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے اسپین روانہ ہو رہی ہے جہاں اس کا مقابلہ ولاریال Villarreal سے ہوگا۔

ہفتے ہی کے روز  کھیلے گئے ایک اور میچ میں ویردر بریمن نے ہیمبرگ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ ویردر بریمن پوائنٹس ٹیبل پر اب دوسری پوزیشن پر ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں بنڈس لیگا کی چیمپیئن بورسیا ڈورٹمنڈ کو حیرت انگیز طور پر ہیرتھا برلن کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست اٹھانا پڑی۔ ہوفن ہائم نے مائنز کو چار صفر سے، شٹٹ گارٹ نے ہینوور کو تین صفر سے جبکہ مؤنشن گلاڈ باخ نے کائزرز لاؤٹرن کو ایک صفر سے شکست دی۔

بنڈس لیگا کے پانچویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے واحد میچ میں بائر لیورکوزن نے اوگس بُرگ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ اوگس بُرگ کی ٹیم بنڈس لیگا ٹو سے پروموٹ ہوکر بنڈس لیگا ون میں پہنچی ہے اور اب تک اپنی پہلی فتح کی منتظر ہے۔

پانچویں میچ ڈے کے جمعہ اور ہفتے کے روز کھیلے گئے کُل سات میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پانچ پوزیشنوں کی صورتحال کچھ یوں ہے:

Fußball, 1. Bundesliga 5. Spieltag, SV Werder Bremen - Hamburger SV FLASH-GALERIE
بریمن نے ہیمبرگ کو مات دیتصویر: dapd

ٹاپ پوزیشن بائرن میونخ کے پاس ہے جس نے 12 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ دوسری پوزیشن پر ویردر بریمن ہے اور اس کے پاس بھی 12 ہی پوائنٹس ہیں۔ 10 پوائنٹس کے ساتھ مؤنشن گلاڈ باخ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ چوتھی پوزیشن پر موجود ٹیم لیور کوزن کے بھی 10 پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی پانچویں پوزیشن ہوفن ہائیم کے پاس ہے اور اس ٹیم نے نو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

آج اتوار کے روز پانچویں میچ ڈے کے سلسلے میں دو میچ شیڈول ہیں۔ پہلا میچ کولون اور نیورمبرگ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا معرکہ وولفس برگ اور شالکے کے درمیان ہوگا۔

 

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید