1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپکس2008 میں ہاکی کا احوال

عاطف توقیر22 اگست 2008

ببیجنگ اولمپک میں پاکستان ہاکی کے مقابلوں میں آٹھویں پوزیشن پر آیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/F17L
تصویر: AP

اولمیک مقابلوں میں اب تک کی مایوس کن ترین کارکردگی تھی۔ تین مرتبہ اولمپک گولڈ میڈیلسٹ سے کسی کو بھی اس طرح کی امید نہ تھی۔ اس سے قبل ہالینڈ کی ٹیم نے بھی پاکستان کو پول میچ میں ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ پاکستان نے پہلے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے27ویں منٹ میں محمد عمران نے شاندار گول اسکور کر کے پاکستان کو 1-0کی برتری دلادی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر ہالینڈ نےکھیل کے 41ویں منٹ میں گول کر کے پاکستانی برتری کو برابر کر دیا۔ کھیل کے46ویں اور56ویں منٹ میں ہالینڈ کی جانب سے تاکی تکیما نے دو گول مزید کر کے ہالینڈ کی پوزیشن کو میچ پر مستحکم کر دیا۔ کھیل کے 65ویں منٹ میں عدنان مقصود کا گول پاکستان کے زیادہ کام نہ آسکا کیونکہ کہ 69ویں منٹ میں جبرون نے ایک اور گول کر کے ہالینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔اس فتح کے ساتھ ہالینڈ سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کر گئی جب کہ پاکستانی ٹیم اب ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے لئے اگلا میچ گھیلے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اب چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔