1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز

19 اپریل 2008

بھارت کی مہنگی ترین انڈین پریمئر لیگ کے کل بنگلور میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں کول کتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلور رائل چیلنجرز کو 140رنز سے شکست دے دی۔ کولکتہ ٹیم تیزی سے کھیلتی ہوئی 223 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی اور بعد ازاں پندرہ ہی اوورز میں بنگلور ٹیم کو بیاسی کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

https://p.dw.com/p/DlOv

پس منظر

کرکٹ کی دنیا میں گلیمر کا عمل دخل نے کھیل کی ابتدائی سپرٹ کو کسی حد تک پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور رنگین لباس سے شریف آدمی کا کھیل سٹیج کا ڈرامہ دکھائی دینے لگا ہے۔

کرکٹ کو ایک نئی جہت دینے والی بھارتی کرکٹ بورڈ کی سرپرستی میں انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میںکئی انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔بیس بیس اوورز کے محدود میچوں کے لیئے آٹھ ٹیمیں تیار کی گئی ہیں۔تمام میچ رات کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

اِفتتاحی تقریب انتہائی رنگا رنگ انداز میں پیش کی جا رہی ہے ۔ افتتاحی میچ بBangalore Royal Challengers اور Kolkata Knight Riders کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جت کی قیادت بالترتیب راہوا ڈراوڈ اور سارو گنگولی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا ارادہ ہے کہ وہ گلوبل پریمیئر لیگ شرع کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل پہلی جون کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں گلیمر کو پہلے زیادہ شامل کرنے سے عام لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے اداکار شاہ رُخ خان ، پریٹی زینٹا،جوہی چاولہ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ٹیموں کے نام بھی امریکی باسکٹ بال کی طرز پر رکھے گئے ہیں تا کہ اُن میں مزید جدت دکھائی دے۔ کروڑوں روپے کے انعامات کھلاڑیوں کے لیئے رکھے گئے ہیں۔ایک امریکی ارب پتی کے ساتھ مل کر اگنلینڈ کرکٹ بورڈ بھی ایسی ہی رنگا رنگ کرکٹ سیریز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب کی تصاویر پر پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی خبر رساں ادارے تقریب سے دور رہیں گے۔

دوسری جانب متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کے نمائندے کپل دیو برطانوی کھلاڑیوں کے ساتھ معائدوں کے لیئے سرگرم ہیں۔