1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین ویلز ماسٹرز ٹیسنس میں اینڈی مرے چوتھے راؤنڈ میں

خبر رساں ادارے17 مارچ 2009

عالمی نمبر چار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے انڈین ویلز ماسٹرز 1000 ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ اینڈی مرے نے فرانسیسی کھلاری پال ہنری میتھیو کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/HEE2
تصویر: AP

کھیل کے پہلے سیٹ کے آغاز میں اینڈی مرے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے ایک موقع پر تین صفر سے لیڈ کر رہے تھے تاہم میتھیو نے جدوجہد کر کے مقابلہ تین تین سے برابر کر دیا تاہم اس کے بعد اینڈی نے ایک مرتبہ پھر کھیل پر اپنی گرفت قائم کر لی اور فرانسیسی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

اس سے قبل عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافائل نادال سربیا کے نوایک یانکووچ اور امریکہ کے اینڈی راڈک انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ رافائل نادال نے مائیکل بیررکو بآسانی6-2 اور6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
یون مارٹن دیل پوترو نے ریان سوٹینگ اور اینڈی راڈک نے ڈینیل کولرر کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

خواتین کے انفرادی مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سربیا کی اینا آئیونک انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔
انڈین ویلز میں جاری ایونٹ میں پانچوین نمبر کی عالمی کھلاڑی اینا ایوانویچ نے ارجنٹینا کی گیسیلا ڈولکو کو چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔