1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انوکھی غیر اعلانیہ مہم

29 فروری 2008

پاکستان میں اس وقت جہاں سیاسی جماعتیں حکومت سازی کی کوششوں میں لگی ہیں وہیں صدر پرویز مشرف کے خلاف ایک انوکھی غیر اعلانیہ مہم بھی جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEV

پاکستان میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔ البتہ سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر نظر آ رہی ہے۔ مرکز ہو یہ صوبہ ہر طرف حکومت سازی کے لئے مشاورت جاری و ساری ہے۔ صدر مشرف پر اقتدار سے الگ ہو جانے کے لئے بھی دباو بڑھتا جا رہا ہے۔ کیونکہ ان کی حلیف جماعتیں انتخابات میں شکست کھا چکی ہیں۔ سیاسی رہنماوں کے بیانات ہوں یا سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مطالبات، تجزیہ نگاروں کے خیالات ہوں یا عام افراد کی رائے ہر طرف صدر مشرف کے سیاسی مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان حالات میں صدر مشرف کے خلاف ایک غیر اعلانیہ مہم بھی جاری ہے۔ اس مہم کا انوکھا انداز یہ ہے کہ اس میں Misscall دی جاتی ہے اور جب آپ اس نمبر پر Callback کریں تو صدر مشرف کے خلاف مختلف قسم کے بیانات شروع ہو جاتے ہیں۔