1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امسالہ متبادل نوبل انعام کے حقدار

28 ستمبر 2006

2006 کا متبادل نوبل انعام بھارت ، امریکہ، کولمبیا اور برازیل کی تین شخصیات اور ایک ادارے کو دیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYIx
2005 کا متبا دل نوبل انعام حا صل کرنے والے میکسیکو کے فن کار Francisco Toledo
2005 کا متبا دل نوبل انعام حا صل کرنے والے میکسیکو کے فن کار Francisco Toledoتصویر: AP

سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں یہ انعام دینے والی فاﺅنڈیشن Right Livelihood Award نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ نوبل انعام کا متبادل قرار دیا جانے والا یہ اعزاز اس سال مشترکہ طور پر بھارت میں خواتین کے حقوق کی جد وجہد کرنے والی معروف کارکن Ruth Manorama، امریکی وزارتِ دفاع کے ایک سابقہ اہلکار Daniel Elsberg، کولمبیا میں منعقد ہونے والے شاعری کے ایک میلے اوربرازیل میں بدعنوانی کے خلاف اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک سرکردہ کارکن Whitaker Ferreira کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔

امسالہ انعام کی حقدار قرار دی جانے والی شخصیات اور ادارہ یہ انعام آٹھ دسمبر کو سٹاک ہولم میں وصول کریں گے اور اس انعام کے ساتھ تقریباً دولاکھ پندرہ ہزار یورو کی رقم بھی دی جائے گی۔