1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی نوجوانوں میں الیکٹرونک میڈیا کا رجحان

13 فروری 2010

میڈیا ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں بچوں اور نوجوانوں کی صحت تشویش ناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/M0NP
نوجوانوں کا بیشتر وقت انٹرنٹ سیرفنگ میں صرف ہوتا ہے۔تصویر: PIcture-alliance / dpa

امریکہ کی Kaiser Foundation کی طرف سے جینیریشن M2 کے عنوان سے چھپنے والی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 8 سے 18 سال کی درمیانی عمر کے بچے اور نوجوان ایک دن میں اوسطاً سات گھنٹوں سے زیادہ وقت الیکٹرونک میڈیا پر صرف کرتے ہیں-

اس تحقیقی رپورٹ سے مزید یہ انکشاف ہواہے کہ یہ نوجوان دراصل الیکٹرونک آلات کی مدد سے بیک وقت مختلف طرح کی سرگرمیاں یا فنکشن جاری رکھے ہوتے ہیں اور اس حساب سے ایک امریکی نوجوان دن کے 10 گھنٹے اور 45 منٹ میڈیا کے استعمال میں صرف کرتا ہے- سن 2004 ء کی تحقیقی رپورٹ میں اس کے مقابلے میں امریکہ میں ایک نوجوان اوسطاً 6 گھنٹے اور 21 منٹ میڈیا کے ساتھ مصروف عمل رہتا تھا-

Google Handy Modell HTC Magic
گوگل ہینڈی ماڈل ایچ ٹی سی میجیکتصویر: picture-alliance/ dpa

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا دراصل ذاتی Cell Phone رکھنے والوں کی تعداد میں 39 سے بڑھ کر 66 فیصد کے اضافے سے ہوا ہے- جبکہ میڈیا پلئیر کی ملکیت کے حامل نوجوانوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد ہو گئی ہے- Kaiser Foundation کی رپورٹ سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اسکول جانے والے سیاہ فام اور ہسپانوی نژاد امریکی بچے گورے یا سفید فام بچوں کے مقابلے میں تقریبا ساڑھے 4 گھنٹہ زیادہ وقت میڈیا کا استعمال کرتے ہیں-

Kaiser Foundation کی نائب صدر Victoria Rideout نے پالیسی سازوں، والدین اور محققین پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اور نقصان دہ اثرات پر توجہ دیں، کیونکہ کم عمری ہی سے ان بچوں کے اندر مضر بیماریوں کے جنم لینے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: شادی خان سیف