1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی ریاستوں میں پرندوں کے لیے جزائر تعمیر کرنے کی پلاننگ

15 نومبر 2019

چند امریکی ریاستوں نے ناپید ہوتے مختلف پرندوں کو انسانی ساختہ جزائر میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ انسانی کوششوں سے یہ جزائر ریاستی ساحلی علاقوں کے قریبی سمندر میں بنائے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/3T6yh
DW Euromaxx | Flugunterricht für Waldrappe
تصویر: Markus Unsöld

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک اسٹرٹیجیک نامی ایک جنوبی جزیرہ ہے، جو پرندوں کی نشو نما اور افزائش کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس جزیرے پر بظاہر چھوٹے پرندوں کو کھانے والے جانور بھی بہت بڑی تعداد میں موجود نہیں ہیں۔ اس باعث چھوٹے بڑے پرندوں کو انڈے دینے اور بچے پیدا کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔ حتٰی کہ  یہاں سے گزرنے والی ٹریفک سے بھی وہ پرشان نہیں ہوتے۔

اس جنوبی جزیرے کو امریکی ریاست ورجینیا کی پرندوں کی کالونی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس چھوٹے سے جزیرے پر سولہ ہزار سے بیس ہزار مختلف پرندے آباد ہیں۔ بعض اوقات انڈوں سے نکلنے والے بچوں سمیت یہ تعداد پچیس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ موسم سرما میں یہاں سے ہزاروں پرندے وسطی اور جنوبی امریکا کی جانب نقل مکانی کر جاتے ہیں۔

Dreizehenmöwe, Dreizehen-Möwe, Rissa tridactyla, Larus tridactyla, black-legged kittiwake
ورجینیا کا جنوبی جزیرہ پرندوں کو قدرتی ماحول فراہم کرتا ہےتصویر: picture-alliance/blickwinkel/P. Frischknecht

مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ عموماً اس جزیرے سے جانے والے پرندے لوٹ کر نہیں آتے اور نہ ہی ان کی منزل کا حتمی تعین ہو سکا ہے۔ اندازوں سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنوبی اور وسطی امریکا کی جانب نئی بستیاں بسانے چلے جاتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان پرندوں کی جنوبی جزیرے سے جانے کی وجہ ٹریفک کا بڑھتا شور بھی ہو سکتا ہے۔

ماحول دوستوں کا کہنا ہے کہ جنوبی جزیرے سے گزرنے والی بڑی سڑک پرندوں کے گھونسلوں کے بہت قریب تعمیر کی گئی ہے اور یہ پرندوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔ عام اندازوں کے مطابق جنوبی جزیرے سے گزرنے والی سڑک پر سے مصروف اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ ہر قسم کی گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ ان میں ٹرک، ٹرالر، موٹر کاریں اور بسیں شامل ہیں۔ ماحول دوستوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ ٹریفک کے شور کی وجہ سے بھی پرندے خود کو غیر محسوس کرنے لگے ہیں اور ان کا جزیرہ چھوڑنے کی اہم ترین وجوہات میں یہ شور بھی شامل ہے۔

Pelikan
پیلیکن پرندے کی نسل کو بھی خطران لاحق ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/blickwinkel/McPHOTO/D. Moser

ٹریفک کی وجہ سے حادثات بھی ہوئے ہیں کیونکہ ان سڑکوں پر کسی پرندے کے اچانک سامنے آنے پر فوری بریک لگانے سے یا تو گاڑی پھسل جاتی ہے یا  پھر پیچھے سے آنے و الی گاڑی ٹکرا جاتی ہے۔ ورجینیا ریاست میں محکمہٴ ٹرانسپورٹ نے پرندوں کے لیے ایک جزیرہ تعمیر کرنے کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ ایک اور امریکی ریاست شمالی کیرولینا گزشتہ کئی دہائیوں سے پرندوں کے لیے ایک خصوصی جزیرہ تعمیر کرنے کی کوشش میں ہے۔ اسی انداز میں ورجینیا کی ریاست بھی ایک ایسا ہی جزیرہ تیار کرنے کی پلاننگ کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے لیے مخصوص بجٹ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ ریتیلی زمین کا انتخاب بھی اہم ہے۔ اس جزیرے پر چٹانوں اور کیچڑ کا ہونا بھی ضروری ہے۔

USA Florida Everglades Nationalpark Ibis
خمیدہ چونچ والا مڈغاسکری بگلا نما پرندہتصویر: Imago/Blickwinkel/J. Bitzer

ایسے ہی جزائر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی جارجیا، فلوریڈا اور لُوئزیانہ کی ریاستوں نے بھی کر رکھی ہے۔ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ ان جزائر میں ایسے پرندوں کو رکھا جائے جنہیں افزائش میں مشکلات کا سامنا ہو چکا ہے۔ ان میں لمبے پروں اور جھلی دار پنجوں والے سمندری پرندے، پیلیکن، لمبی ٹانگوں والے بگلے، مچھلی خور بگلے اور پانی میں رہنے والے مڈغاسکری بگلا نما پرندے شامل ہیں۔

زانڈی ہاؤس مان (عابد حسین)

افریقی پرندے ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار