1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھارت امریکہ جوہری معاہدہ منظور کرلیا

28 ستمبر 2008

امریکی ایوانِ نمائندگان نے متنازعہ بھارت امریکہ جوہری معاہدے کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FQYg
معاہدے کی منظوری کو وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہےتصویر: picture-alliance/Bildfunk

امریکی ایونِ نمائندگان میں معاہدے کے حق میں دو سو اٹھانوے اور مخالفت میں ایک سو سترہ ووٹ ڈالے گئے۔ اس معاہدے کا اب امریکی سینیٹ سے منظور ہونا باقی ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے اس معاہدے کی منظور بھارت کے لیے کیا معنی رکھتی ہے، جب ہم نے یہ دریافت کیا واشنگٹن میں اپنےنمائندے انور اقبال سے تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ سے اب اس معاہدے کا منظور ہونا رسمی سی بات لگتی ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ یہ معاہدہ سینیٹ سے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی منظور ہو جائے گا۔


انور اقبال کا کہنا ہے پاکستان کو اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ایک طرح کی اخلاقی برتری حاصل ہے کہ اگر جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کیے بغیر ہی بھارت کے ساتھ یہ معاہدہ کیا جا سکتا ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں؟ تاہم انور اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان جانتا ہے کہ جوہری عدم پھیلائو کے حوالے سے اس کے غیر متاثر کن ریکارڈ کے باعث اس کو اس نوعیت کی جوہری مراعات حاصل ہونے کا امکان بہت ہی کم ہے۔ دوسری جانب ، بقول انور اقبال، پاکستان اسی نوعیت کے کسی معاہدے کے لیے چین کی طرف رجوع کرسکتا ہے۔