1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں 27 نومبر کو مشرقِ وُسطےٰ کانفرنس

21 نومبر 2007

امریکی حکومت نے اِس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ آئندہ ہفتے اُس مشرقِ وُسطےٰ کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل سے متعلق مذاکرات کا آغاز کرنا ہے۔ اِس کانفرنس کے لئے اسرائیل، فلسطینیوں، اقوامِ متحدہ اور سعودی عرب اور شام جیسی اہم عرب ریاستوں سمیت چالیس ممالک اور تنظیموں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ اِس کانفرنس میں غزہ پٹی سے حماس تنظیم کو نہیں بلایا جا رہا۔

https://p.dw.com/p/DYGA
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر اَینا پولِس کی نیول اکیڈمی
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر اَینا پولِس کی نیول اکیڈمیتصویر: DW

اُدھر اسرائیل نے فلسطینی صدر محمود عباس کی سیکیورٹی فورسز کو 25 خصوصی مسلح گاڑیاں اور گولہ بارود فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جنہیں مغربی اُردن کے شہر نابلُوس میں انتہا پسند حماس کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ امریکہ مجوزہ کانفرنس ہی کے تناظر میں خیر سگالی کے اظہار کے طور پر منگل کو ہی اسرائیلی حکومت نے 430 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔