1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان کے لیے امریکی امداد کے نگران مستعفی

5 اگست 2011

افغانستان میں اربوں ڈالرکی امداد کی نگرانی کرنے والا امریکی دفتر رواں سال دوسری بار سربراہ سے محروم ہو جائے گا کیونکہ اس کے موجودہ سربراہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12Bm4
تصویر: DW/Zurutuza

افغانستان کی تعمیر نو (SIGAR) کے ادارے کے قائم مقام انسپکٹر جنرل ہربرٹ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ وہ دو ستمبر کو اپنا سرکاری عہدہ چھوڑنے کے بعد نجی شعبے میں ملازمت کریں گے۔

رچرڈسن نے کہا، ’’37 سال سے زائد عرصہ سرکاری ملازمت میں گزارنے کے بعد میں نے ایسے وقت میں نجی شعبے کی ملازمت قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ SIGAR کی سمت تبدیل ہو گئی ہے، اس کے بہتر نتائج نکل رہے ہیں اور اس کی باگ ڈور نئی قیادت کے ہاتھ میں ہے جنہیں میں نے مقرر کیا ہے۔‘‘

کانگرس کے قائم کردہ ادارے SIGAR کو 2002 سے افغانستان میں امریکا کی امداد کی مد میں فراہم کردہ 62 ارب یورو سے زائد رقم کی تحقیقات اور آڈٹ کا کام سونپا گیا ہے۔

SIGAR کے سابق منتظم کو جنوری میں برطرف کر دیا گیا تھا کیونکہ قانون ساز اراکین نے ادارے پر الزام لگایا تھا کہ وہ امدادی رقم کے غلط استعمال کا موزوں سراغ لگانے میں ناکام رہا ہے۔

گزشتہ ماہ ادارے کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے افغانستان کو فراہم کی جانے والی امدادی رقم کی خوردبرد اور اس کے انتہاپسندوں کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ رقم کا سراغ نہیں مل رہا۔

رپورٹ: حماد کیانی

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید