1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان سے مہمند ایجنسی پر حملہ اور امریکی رد عمل

13 جون 2008

افغان سرحد کے قریب پاکستانی قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں امریکی سربراہی میں اتحادی فوج نے پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر جو حالیہ خونریز کارروائی کی اس کی پورے پاکستان خاص کر قبائلی علاقوں میں شدید مذمت کی جارہی ہے۔

https://p.dw.com/p/EIuP
مہمند ایجنسی میں امریکی حملے میں زخمی ہونے والا ایک قبائلی شہریتصویر: AP

اس کے علاوہ ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ پاکستانی قبائلی علاقے میں ملکی فوج کی اس چوکی پر امریکی دستوں کے زمینی اور فضائی حملوں پر افغانستان میں امریکی فوجی دستوں کی اعلیٰ کمان اور امریکہ میں وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کا موقف کیا ہے؟ اس پس منظر میں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ایک قریبی اتحادی ملک بھی ہے، شہلا علاؤ الدین نے واشنگٹن میں ہمارے ساتھی انور اقبال سےگفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان حملوں کے بارے میں امریکی حکام کیا موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔