1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسپین یورو کپ فٹ بال کے کوارٹرفائنل میں، یونان مقابلوں سے خارج

15 جون 2008

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ کے گروپ ڈی کے ہفتہ کی رات ہونے والے دو میچوں میں اسپین کا مقابلہ سویڈن سے تھا اوروفاق روس کا مقابلہ یونان سے۔ اسپین نے سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے ہرادیا۔

https://p.dw.com/p/EJte
ہسپانوی ٹیم نے فیصلہ کن گول کھیل کے بالکل آخری منٹ میں کیاتصویر: AP

موجودہ یورپی چیمپئین ٹیم یونان کوجو ان مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہی تھی، روس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔ یوں اس گروپ سے اسپین کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے حالانکہ اسے اپنا ایک گروپ میچ ابھی کھیلنا ہے۔ دوسری طرف یونان کی ٹیم جو اپنے اب تک کے دونوں میچ ہار چکی ہے، ابتدائی راؤنڈ کے اختتام پران مقابلوں سے یقینی طور پر خارج ہو جائے گی۔

آج اتوار کی رات یورو کپ 2008 کےگروپ اے کے آخری دو میچوں میں سوئٹزرلینڈ میں ترکی کا مقابلہ چیک جمہوریہ سے اورمیزبان ملک سوئٹزرلینڈ کا میچ پرتگال سے ہوگا۔