1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد میں وکلاء کا لانگ مارچ اختتام پذیر

14 جون 2008

لانگ مارچ میں وکلاء اور سیاسی کارکنوں سمیت منتظمین کے دعووں کے مطابق لاکھوں جبکہ حکومت کےمطابق کوئی بیس ہزار افراد شریک ہوئے۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب صدر مشرف کا مواخذہ نہیں بلکہ محاسبہ ہونا چاہیے۔

https://p.dw.com/p/EJno
اسلام آباد میں وکلاء اور سیاسی کارکنوں کے ’’لانگ مارچ‘‘ کا ایک منظرتصویر: picture-alliance / dpa

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں معزول ججوں کی بحالی کے لئے وکلاء اور سیاسی کارکنوں کا لانگ مارچ کہلانے والا جلوس چَودہ جون ہفتے کی صبح تک جاری رہنے کے بعد مکمل طور پر منتشر ہو گیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ لانگ مارچ کامیاب رہا اور اِس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم کے مُشیر برائے امورِ داخلہ رحمان ملک کے مطابق صرف کوئی بیس ہزار افراد نے اِس میں شرکت کی۔