1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یکم جنوری سے سلوواکیہ بھی یورو زون میں

23 دسمبر 2008

یورپی یونین کے رکن ملکوں میں سلوواکیہ، سلووینیہ کے بعد مشرقی یورپ کا دوسرا ملک ہے جو نئے سال سے یورو کرنسی شروع کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/GLuL
سلو اکیہ کے وزیر خزانہ ایک یورو کے سکے کے ساتھتصویر: AP

حکومت کی جانب سے یورو کرنسی کے اجرا کے ذمہ دارIgor Barat نے اس بارے میں بتایا :’’ہم سلوواکین باشندوں کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم بالا آخر دوسروں سے آگے نکل گئے ہیں۔ نوے کے عشرے میں ہم یہ دیکھنے پر مجبور تھے کہ ہنگری جیسے ملک ترقی میں ہمیشہ ہم سے آگے ہی رہتے رہے۔ آخر کار ہم اب اپنےعلاقے میں دوسروں سے آگے نکل گئے ہیں۔‘‘

EU Volksabstimmung in der Slowakei
گذشتہ کچھ برسوں کے دوران سلواکیہ میں اقتصادی، سماجی اور ٹیکسوں کے شعبے میں ایسی اصلاحات نافذ کی گئیں جو مغربی یورپی ملکوں کے ہم پلہ ہیں۔تصویر: AP

یہ محض اتفاق نہیں کہ اس ملک میں یورو کا اجرا جلد شروع ہو گیا۔ گذشتہ کچھ برسوں کے دوران یہاں اقتصادی، سماجی اور ٹیکسوں کے شعبے میں ایسی اصلاحات نافذ کی گئیں جو مغربی یورپی ملکوں کے ہم پلہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح چین سے بھی بڑھ گئی۔ یہ الگ بات ہے کہ یہاں کی فی کس اوسط آمدنی یورپی یونین کی اوسط آمدنی سے جو تقریبا 700 یورو ماہانہ ہے ، کم ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے یونین کے رکن ملکوں میں یہ ایک غریب ترین ملک ہے۔‘‘

Übergabe der neue Euroscheine in der Slovakei
یکم جنوری 2009سے سلواکیہ یورو کرنسی شروع کر رہا ہےتصویر: AP

تاہم Barat اسے ایک اور ہی تناظر میں لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے:’’سوال یہ ہے کہ ہم اسے کس رخ سے دیکھتے ہیں۔ یورو کے اجرا کے بعد نہ تو کوئی ملک میں امیر ہو جائے گا اور نہ ہی غریب۔ ہمیں فاہدہ یہ ہو گا کہ یورو کے ذریعے ہماری معیشت کو نئی تحریک ملے گی۔ ہم جلد ہی مغربی یورپ کی طرح خوشحال ہو سکتے ہیں۔ یہی بات ہم اپنے عوام پر واضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

Devisen Euro Dollar Währung Wechselkurs
یہاں کی فی کس اوسط آمدنی یورپی یونین کی اوسط آمدنی سے جو تقریبا 700 یورو ماہانہ ہے ، کم ہے۔تصویر: AP

Barat نے یورو کرنسی کے بارے میں لوگوں کی آگاہی کے لئے وسیع پیمانے پر کتابچےچھپوائے، اشتہارات کی مہم جاری رکھی۔ اخبارات و رسائل اور ریڈیو، ٹیلیویژن کے ذریعے معلوماتی پروگرام پیش کئے۔

مثلا یہ آواز لوگوں کے ذہن میں رچ بس چکی ہے:’’دنیا کی مضبوط ترین کرنسی عنقریب ہمارے بٹووں میں نظر آئے گی۔‘‘