1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ: ہالینڈ نے فرانس کو ہرا دیا، اٹلی کا میچ برابر

14 جون 2008

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ کے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے گروپ سی کےایک میچ میں جمعہ کی رات ہالینڈ نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر ان مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپنی شرکت یقینی بنا لی۔

https://p.dw.com/p/EJYL
فرانسیسی ٹیم کا ایک افسردہ فین اور پس منظر میں خوشیاں مناتے ہوئے ہالینڈ کے شائقینتصویر: Reuters

یوں فرانس کا یورو کپ 2008 کے کوارٹر فائنل تک پہچنا اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ قبل ازیں گروپ سی ہی کے ایک دوسرے میچ میں اٹلی اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد موجودہ عالمی چیمپئین اٹلی کا بھی ان مقابلوں کے اگلے مرحلے تک پہنچنا تقریبا ناممکن نظر آنےلگا ہے۔

ہفتہ کی رات آسٹریا میں ہونے والے گروپ ڈی کے دو میچوں میں سویڈن کا مقابلہ اسپین سے اور روس کا مقابلہ یونان سے ہوگا۔