1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی اور چیمپئن شپ کی مشترکہ یورپی ٹیم

Qureshi, Abid Hussain1 جولائی 2008

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ اپنی منزل کو پہنچ گئی ہے۔ سپین فاتح رہا اور اِس کے اختتام پر بہترین کھلاڑی اور یورپی ٹیم کے لئے تیئس بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/ETSM
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا کپ جس کو سپین کی ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔تصویر: pa / dpa

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ جرمن کو ہراتے ہوئے سپین نے جیت لی ہے۔

Xavi Hernandez feiert sein Tor
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے بہتریھ کھلاڑی ، سپین کے مڈ فیلڈر Xavi Hernandezتصویر: AP

ٹورنامنٹ خیتم ہو گیا۔ اِس اختتام کے بعد سب سے بڑا انعام انفرادی سطح پر بہترین کھلاڑی کا اعلان ہوتا ہے اور اُس میں سپین کے Xavi Hernandez کو یو اعزاز دیا گیا ہے۔ نو بہترین کوچوں کی جانب سے اُن کا نام تجویز کیا گیا۔ شائقین کےووٹ بھی اِس میں شامل ہوتےہیں۔

اِس اعلان کے علاوہ یورپی ٹیم کا بھی اعلان کیا جاتا ہے۔ یوں تو یہ اعزازی ٹیم ہو تی ہے لیکن ٹیم میں شمار کیا جانا بھی ایک اعزاز خیال کیا جاتا ہے۔ یورپی ٹیم میں کُل تیئس کھلاڑی شامل ہیں۔ اِن میں نو فاتح ٹیم سپین کے ہیں۔ اِس ٹیم میں پرتگال کے فارورڈ رونالڈو کا نام شامل نہیں مگر یورپی فٹ بال کے نگران ادارے UEFA کے ایک ماہر کے مطابق اگر پرتگال کی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی تو یقیناً پرتگال کے فارورڈ کھلااڑی بھی مشترکہ یورپی ٹیم کا حصہ بنتے۔ البتہ پرتگال کے دو دفاعی کھلاڑی یورپی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب رے۔

Italien Gianluigi Buffon Torwart Fussball EM
مشترکہ یورپی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ، پہلی ترجیح اٹلی کے Buffonکو دی گئی ہے۔تصویر: AP

اعلان شدہ یورپی ٹیم میں پرتگال کے Pepe اور Bosingwa کے نام شامل ہیں۔ گول کیپر میں پہلی ترجیح اٹلی کے Buffon کو دی گئی ہے۔ جب کہ یورپی چیمپئن سپین کے Casillas کو دوسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ یورپی ٹیم جرمنی کےکھلاڑیوں میں فلپ لام ، مشائیل بالاک اور لوکاس پوڈ ولسکی شامل ہیں۔ فارورڈ کھلاڑیوں میں عالمی منظر نامے پر اُبھرنے والے روس کے تیز رفتار Andrei Arshavin اور Roman Pavlyuchenko کے علاوہ سپین کے فائنل میچ میں تاریخی گول کرنے والےFernando Torres کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے David Villa شامل ہیں۔