1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ فٹبال کے سیمی فائنل

23 جون 2008

سیمی فائنل میں چار ٹیمیں ہیں۔ اور دونوں میچ خاصے کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ جرمنی کی فٹ بال ٹیم کا میچ ترک ٹیم سے ہے اور روس کی فٹ بال ٹیم اپنا میچ سپین کےخلاف کھیلے گی۔

https://p.dw.com/p/EOTa
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں استعمال ہونےوالے فٹ بالتصویر: AP

سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کی میزبانی میں جاری یورپی فٹ بال چیمپئن شپ اب آخری مرحلے کی جانب رواں دواں ہے۔ صرف ایک مرحلہ اور پھر فائنل میچ۔ ایک مرحلے میں دو میچ ہیں جو سیمی فائنل ہیں۔ کوارٹر فانل مرحلے کی تکمیل ہو چکی ہے۔

EURO 2008 Schweden - Spanien Gruppe D EM Euro08
ہسپانوی گول کیپ ایکشن میں، اُن کی شاندار کارکردگی کے باعث سپین کی فٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکیتصویر: AP

آخری کوارٹر فائنل بھی خاصا دلچسپ رہا۔ اٹلی کےمضبُوط دفاع کو سپین کے فارورڈ توڑنے میں ناکام رہے۔ اور کچھ ایسا ہی اطالوی فارورڈ نے کیا اور وہ گول کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب رہے مگر گول حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ بلاشبہ سپین کےگول کیپر Iker Casillasکو میچ کا ہیرو قرار دیا جا سکتا ہے۔

Euro 2008 Italien Spanien Elfmeterschiessen Di Natale nach seinem Missglückten Elfmeter
کوراٹر فائنل ہارنے کے بعد اطالوی ٹیم کا ایک کھلاڑیتصویر: AP

مقررہ نوے منٹ کےکھیل کے بعد تیس منٹ مزید کھیل ہوا مگر گول نہ ہو سکا۔ اِس کے بعد اطالوی اور سپین کے کھلاڑی پنالٹی ککس کےمرحلے میں پہنچے مگر یہاں کامیابی سپین کے مقدر میں رہی۔ اُس کے گول کیپر نے اطالوی کھلاڑیوں کی پنالٹی شارٹس دو مرتبہ روکنے میں کامیابی حاصل کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا۔

یورپی فٹبال چیمپئن شپ کےدو سیمی فائنل بُدھ اور جمعرات کو کھلے جائیں گے۔ بدھ کے روز جرمنی اورترکی کےدرمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل سے قبل ترکی کے لئے انتہائی پریشانی کی بات اُس کے قابلِ فخر کھلاڑی Nihat Kahveci کا ران کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونا ہے۔ Nihat Kahveci کے شاندا کھیل کے باعث ترکی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اُن کو کروشیا کےخلاف کوارٹر فائنل کھیلتےہوئے چوٹ آئی۔ اُنکے ٹورنامنٹ سے باہر ہونےکی ترک فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کردی ہے۔ ترکی کی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو زرد کارڈ کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے۔ اِس کے علاوہ کئی اور کھلاڑی پوری طرح فٹ بھی نہیں ہیں۔ یہ سیمی فائنل سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل میں کھیلا جا رہا ہے۔

جمعرات کو کھیلے جانے والےدوسرے سیمی فائنل میں سپین اور روس کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ یہ میچ وی آنا میں کھیلا جائے گا۔سپین کی ٹیم کئی برسوں کے بعد سیمی فائنل میں ایک بار پھر پہچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آخری مرتبہ سپین کی فٹ بال ٹیم سن اُنیس جوراسی میں یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ تب فائنل میں اُسے فرانس سے ہارنا پڑا تھا۔