1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو زون کے قرضے کا بحران اور بارروسو پلان

13 اکتوبر 2011

یورپی کمیشن کے صدر یوزے مانویل باروسو نے یورو زون کے بعض ملکوں میں پائے جانے والے قرضے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے پانچ نکاتی پلان کو پیش کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12qzt
یوزے مانویل باروسوتصویر: picture alliance/dpa

یورپی کمیشن نے باروسو کے پلان کو ایک جامع پلان سے تعبیر کیا ہے۔ بعض اقتصادی مبصرین کے نزدیک باروسو کا پلان جرمن اور فرانسیسی سربراہان حکومت کے اس منصوبے کی ابتداء ہو سکتا ہے جس میں قرضے کے بحران سے نمٹنے کے لیے اس ماہ کے آخر میں ان کی جانب سے ایک قابل عمل پلان کو عام کیا جانا ہے۔

یورپی کمیشن کے سربراہ یوزے مانویل باروسو کے تجویز کردہ پانچ نکات:

· یونان کے بارے میں فیصلہ کن ایکشن تجویز کیا جائے اور اس مناسبت سے اقتصادی بحران کے شکار اس ملک کی اقتصادیات کے بارے پائے جانے والے تمام شکوک کا ازالہ از حد ضروری ہے۔ اس میں پہلے سے طے شدہ بیل آؤٹ پیکج کی نئی قسط کا اجراء بھی شامل ہے۔

· یورپ کے اندر مالیاتی استحکام کے حوالے سے جولائی کے مہینے میں طے پانی والی تجاویز کا قابل عمل نفاذ کے ساتھ ساتھ یورپی مالیاتی استحکام فنڈ EFSF کے حجم کو 440 ارب یورو کی سطح تک لانا بھی اہم ہے۔ اس کے علاوہ یورپی مالیاتی استحکام فنڈ کے مستقل متبادل یورپی سٹیبیلیٹی مکینزم کے حصول کے عمل کو تیز کرنا بھی بہت لازمی ہے۔

Merkel Barroso EU Finanzkrise Krise Schuldenkrise Bankenkrise Brüssel Flash-Galerie
باروسو اور جرمن چانسل میرکلتصویر: dapd

· یورپی بینکوں کو مضبوط بنانے کے لیے منظم ایکشن کے علاوہ بینکوں کے لیے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے پس انداز اثاثوں میں اضافہ کریں تا کہ کسی نقصان کی کیفیت میں وہ ان اثاثوں کو نجی طور پر یا حکومتی مدد کے ساتھ استعمال کر سکیں۔ اگر علیل بینکوں کے لیے یہ ناکافی ہو تو ان کو بھی یورپی مالیاتی استحکام فنڈ سے خصوصی امداد فراہم کی جائے اور امداد حاصل کرنے والے بینک منافع اور بونس اپنے ملازمین کو قطعاً فراہم کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

· یورپی ممالک اپنی اقتصادی ترقی کی پالیسیوں کو مزید فعال بناتے ہوئے سالانہ شرح ترقی اور استحکام کے عمل میں سبک رفتاری پیدا کریں اور اس میں خاص طور پر آزاد تجارتی معاہدوں کو بھی سمویا جائے۔

· یورو زون کے ممالک کے درمیان اقتصادی معاملات کے تناظر میں وسیع تر اعتماد سازی اور تعاون کی پالیسی کو بھی عملی شکل دی جائے۔

یورپی کمیشن کے صدر کی جانب سے پیش کردہ پانچ نکاتی پلان کی مختلف مالیاتی سیکٹروں نے پذیرائی کی ہے۔ اس میں خاص طور پر بینکوں کے لیے حکومتی رقوم کو اہمیت دی گئی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں