1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن ٹینس، سیرینا ولیمز کوارٹر فائنل میں

6 ستمبر 2011

امریکی خاتون کھلاڑی سیرینا ولیمز، انا ایوانووچ کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ نوجوان کھلاڑی انستازیا پاولوچینکووا سے ہوگا۔

https://p.dw.com/p/12TXp
تصویر: AP

29 سالہ ولیمز گزشتہ ایک برس سے انجری اور دیگر مسائل کی وجہ سے اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی ہیں۔ تاہم پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں وہ ایک مرتبہ پھر پوری آب و تاب سے اپنا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں۔ سیرینا نے یہ میچ چھ تین اور چھ چار سے اپنے نام کیا۔

گیارہ ماہ تک کوئی ایک بھی ٹائٹل نہ جیت پانے والی ولیمز نے میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں کہا، ’یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔ میرے خیال میں، میرے لیے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ میں اپنے کھیل میں واپس آئی ہیں۔ چند ماہ قبل میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں یہاں پہنچوں گی۔ مجھے بہت عزت افزائی محسوس ہو رہی ہے۔ میرے لیے ہر میچ ایک تحفے کی طرح ہے۔ یہ سب حیرت انگیز ہے۔‘‘

ایک ایسے موقع پر جب دفاعی چیمپیئن Kim Clijsters اس ٹورنامنٹ میں شریک نہیں۔ سابق فاتح ماریہ شاراپووا، ومبلڈن چیمپیئن Petra Kvitova اور فرنچ اوپن کی فاتح لی نا یو ایس اوپن کے اس آخری مرحلے میں موجود نہیں، ایسی صورت میں سیرینا ولیمز کے یہ ٹائٹل اپنےنام کرنے کی راہ میں اس وقت کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی۔

Serena Williams Tennis Flash-Galerie
سیرینا ولیمز ایک مرتبہ پھر پورے ایکشن میں نظر آ رہی ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے پیر کے روز عالمی نمبر بائیس Alexandr Dolgopolov کو سات چھ، چھ چار اور چھ دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اگر جوکووچ یو ایس اوپن کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے، تو رواں برس یہ ان کا تیسرا گرینڈ ٹائٹل ہو گا۔

رپورٹ:  عاطف توقیر

ادارت:  امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں