1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہیلو ریچ‘ سے پہلے ہی دن 200 ملین ڈالرکی آمدنی

20 ستمبر 2010

معروف کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے مطابق ایکس باکس 360 کے لئے بنائی جانے والی ویڈیو گیم ’ہیلو: رِیچ‘ کی پہلے ہی دن فروخت سے 200 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

https://p.dw.com/p/PFDw
تصویر: www.xbox.com

یہ ریکارڈ فروخت صرف یورپ اور شمالی امریکہ میں ہوئی۔ مائیکروسافٹ گیم سٹوڈیوز کے نائب صدر فِل سپنسر کے مطابق ’ہیلو: رِیچ‘ نہ صرف مائیکروسافٹ کی جانب سے ریلیز کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی ویڈیو گیم ہے بلکہ اس کی ابتدا اس برس ریلیز کی جانے والی کسی بھی گیم، فلم یا دوسری انٹرٹینمنٹ پروڈکٹ سے زیادہ متاثرکن اور کامیاب رہی ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق منگل کے روز فروخت کے لئے پیش کی جانے والی گیم ’ہیلو: رِیچ‘ کی صرف امریکہ میں فروخت ہی باقی ہر طرح کی انٹرٹینمنٹ ریلیز کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ ان دیگر مصنوعات میں ہالی وڈ بلاک بسٹر ’آئرن مین 2‘، ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ اور ’ٹوائے سٹوری 3‘ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔

Screenshot - Halo 2 Videospiel für die XBox
’ہیلو: رِیچ‘ میں ’ماسٹر چیف‘ نامی ایک سپرسولجر اور اس کی معاون آرٹیفشل انٹیلیجنس مل کر خلائی مخلوق کے ایک اتحاد ’کوویننٹ‘ سے انسانیت کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔تصویر: www.xbox.com

فِل سپنسر کے مطابق ’ہیلو: رِیچ‘ فروخت کرنے والے فرنچائزسٹورز گزشتہ ایک دہائی کے دوران کے تیز ترین ترقی کرنے والے فرنچائز اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔

’ہیلو: رِیچ‘ دراصل ’ہیلو‘ نامی گیم کا ابتدائی ورژن ہے، جو کہ ’ماسٹر چیف‘ نامی ایک سپرسولجر اور اس کی معاون آرٹیفشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت پر مشتمل ہے۔ یہ دونوں مل کر خلائی مخلوق کے ایک اتحاد ’کوویننٹ‘ سے انسانیت کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس گیم کا پہلا ورژن ’ہیلو: کومبیٹ ایوولوڈ‘ سال 2001ء میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر اس گیم کے کرداروں پر مشتمل کپڑوں، کتابوں، ناولوں اور دیگر مصنوعات کی بھی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھی گئی تھی۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں