1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہٹلر بیل‘ رکھنے کا فیصلہ

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
27 فروری 2018

جرمنی کے جنوب مغرب ميں واقع ايک گاؤں کے ایک گرجا گھر میں لگے نازی دور کے گھنٹے کو اس کی اصل حالت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2tOnG
Deutschland Bronzeglocke mit Hakenkreuz in Herxheim am Berg
تصویر: Getty Images/T. Lohnes

جرمنی کے اس چھوٹے سے گاؤں کی مقامی کونسل میں تین کے مقابلے میں دس ووٹوں سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ نازی دور میں گرجا گھر میں نصب کیے گئے اس گھنٹے کو چرچ میں ہی لگا رہنے دیا جائے۔ اس پر ہٹلر کے الفاظ، ’ وطن کے لیے سب کچھ‘ کنندہ ہیں۔

جرمن شہر ہائیڈل برگ سے پچاس کلو میٹر دور واقع گاؤں، ہیکس ہائم ام برگ  کے کونسلر کے مطابق اس گھنٹے پر سواستیکا کا نشان بھی بنا ہوا ہے۔ ان کے مطابق اس گھنٹے کو رکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ اسے تجدید تعلقات کا محرک اور  تشدد اور نا انصافی کے خلاف نشانی کے طور پر یاد رکھا جائے۔

Herxheim Jakobskirche
تصویر: Getty Images/T. Lohne

ہٹلر کی مرسیڈیز گاڑی کی امریکا میں نیلامی

ہٹلر کو فلم ’کنگ کانگ‘ کیوں پسند تھی؟ نئی کتاب

دوسری جانب اس گاؤں کے چند رہنے والوں نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہیں یہ گھنٹا، دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے باعث کشش نہ بن جائے۔ تاہم کونسل نے ان خدشات کے علاوہ  ایک مقامی پروٹيسٹنٹ چرچ کی اس پیشکش کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس گھنٹے کو اتارنے اور اس کی جگہ نئے گھنٹے کو لگانے کے تمام اخراجات برداشت کرنے کے ليے تیار ہے۔

کانسی سے بنا یہ متنازعہ گھنٹا اس چرچ میں سن 1934 سے نصب تھا۔ اس کے بارے میں اس وقت تک کسی کو خبر نہیں تھی تاہم چرچ میں موسيقی کا ايک آلا بجانے والے ایک شخص کی اس پر کنندہ تحریر کے حوالے سے شکایت پر اس کا نوٹس لیا گیا۔