1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہونڈوراس میں صدارتی انتخابات

29 نومبر 2009

مشرقی امریکی ملک ہونڈوراس میں سابق صدر مانئول سیلایا کی جبری برطرفی اور اس کے بعد طویل سیاسی بحران کے بعد اتوار کو وہاں پہلے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔

https://p.dw.com/p/KkYJ
تصویر: AP

سابق صدر سیلایا کو ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں ملک بدر کر دیا تھا تاہم وہ کچھ ہی دن بعد واپس ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوے اور جب سے دارالحکومت میں قائم برازیل کے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوےہیں۔

انتخابات میں دوبڑے حریف حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ایک اپوزیشن کے وہ سیاستدان ہیں جو گزشتہ انتخابات میں سلایا کے مقابلے میں ہار گئے تھے، دوسرے سلایا دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ سلایا کی معزولی کے بعد امریکہ اور کوسٹاریکا نے خصوصی مصالحتی کوششیں کی تھیں۔

Manuel Zelaya und Elvin Santos
صدارتی امیدوار الون سانتوس اور سابق صدر مانئول سیلایا۔تصویر: picture-alliance / AP/ DW-Fotomontage

توقع ظاہر کی جارہی ہےکہ انتخابات کے نتیجے میں ہونڈوراس میں سیاسی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان انتخابات میں واشنگٹن ،کوسٹاریکا اور امریکی ریاستوں کی تنظیم OAS کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں، عبوری حکمران مشیلیٹی نے وعدہ کیا کہ تھا کہ رائے دہی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ غیرجانبدار بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عبوری حکمران میشیلٹی ایک ہفتے کے لیے سربراہ حکومت کے عہدے سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ۔

معزول صدرسیلایا کی وطن واپسی کے بعد میشیلٹی حکومت کے اعلئ نمائندوں کے ساتھ ان کے درپردہ سیاسی رابطوں میں بھی امریکہ اور کوسٹاریکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔

رپورٹ : عصمت جبیں

ادارت : شادی خان سیف