1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہلیری کلنٹن کا دورہِ چین، انسانی حقوق کے کارکنوں کا احتجاج

21 فروری 2009

چین کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے چینی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کی چین آمد کے موقع پر حکومت مخالفین کو ہراساں کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GyZm
ہلیری کلنٹں کی چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویرتصویر: AP
China Olympia Tibet Demonstration in Peking
انسانی حقوق کی تنظیمیں چینی حکومت پر انسانی حقوق کی پائمالی کا الزام عائد کرتی رہتی ہیںتصویر: AP

دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے انسانی حقوق سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ اپنے دورہِ ایشیا کے آخری مرحلے میں چین پہنچی ہیں جہاں ان کے ایک بیان نے چین کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کو سخت مایوس کیا۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ چین میں انسانی حقوق جیسا حسّاس موضوع اتہائی اہم عالمی مسائل کے حوالے سے چین اور امریکہ کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ ہلیری کلنٹن کا اشارہ عالمی اقتصادی بحران کی جانب تھا۔

’ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم اس وقت اہم ترین مسائل میں عالمی اقتصادی بحران، ماحولیاتی تبدیلی اور شمالی کوریا کا جوہری پروگرام شامل ہیں‘، ہلیری کلنٹن۔

Hillary Clinton in China
انسانی حقوق جیسا حسّاس موضوع اتہائی اہم عالمی مسائل کے حوالے سے چین اور امریکہ کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بنے گا، ہلیری کلنٹنتصویر: ap


چینی حکومت کے مخالفین نے کلنٹن کے اس بیان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہ ملک ہے جو انسانی حقوق سے متعلق مسائل پر چینی کی مدد کرسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلیری کلنٹن کے دورے کے موقع پر چین کی کمیونسٹ حکومت نے انسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں اور چینی حکومت کے مخالفین کو نظر بند کیے رکھا۔

دریں اثناء امریکی وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین مل کر دنیا کو اقتصادی بحران سے باہر نکال سکتے ہیں۔