1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہلیری پرفیکٹ امیدوار نہیں تب بھی تمام پاکستانیوں کا ووٹ اُنہی کے لیے ہے‘

9 نومبر 2016

شمال مشرقی امریکی ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں آباد پاکستانیوں کی طرف سے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج سے یہی توقع کی جا رہی ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو کامیابی حاصل ہو گی۔

https://p.dw.com/p/2SNz1

فلاڈیلفیا میں ایک طویل عرصے سے آباد بزنس کے شعبے سے منسلک ایک پاکستانی خاتون عائشہ نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک نیشنل کنوینش میں ایک پاکستانی جوڑے نے غیر معمولی کردار ادا کیا تھا۔ اُن کا اشارہ خضر خان اور اُن کی اہلیہ کی طرف تھا۔ 

عائشہ کا کہنا ہے کہ تمام امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں کا ووٹ ہلیری کلنٹن کو ہی ملا ہے اور اس کی بہت واضح وجوہات ہیں۔ عائشہ نے تاہم یہ بھی کہا کہ ہلیری کلنٹن گرچہ ایک آئیڈیل امیدوار نہیں ہیں۔
 
عائشہ کے بقول کلنٹن کے پس منظر اور ان سے متعلق کمزوریوں سے بھی سب آگاہ ہیں اور یہ تمام پاکستانی ووٹرز بھی جانتے ہیں لیکن تب بھی لوگ ہلیری کو ہی ٹرمپ پر مکمل فوقیت دے رہے ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس میں پہلی امریکی خاتون صدر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔