1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی کیوں ماری، بھارتی کھلاڑی پر پابندی

1 مارچ 2010

بھارت میں کھیلے جارہے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی سٹرائیکر شیونرا سنگھ پر تین میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/MGAw
سہیل عباس بھارتی کھلاڑی چاندی سے گیند چھینتے ہوئےتصویر: AP

اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنگھ نے پاکستانی کھلاڑی فرید احمد کی آنکھ کے پاس ہاکی ماری تھی۔ فرید احمد کو معمولی سا زخم آیا تھا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کین ریڈ کے مطابق سنگھ نے یہ عمل دانستہ طور پرکیا تھا۔ اگرچہ پاکستانی منتظمین نے واقعے کی شکایت نہیں کی تھی تاہم ٹورنامنٹ انتظامیہ نے از خود کارروائی عمل لاتے ہوئے ان فارم بھارتی سٹرائیکر پر تین میچوں کی پابندی عائد کر دی ۔

Hockey Team Indien
بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعدتصویر: AP

بھارتی ٹیم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اگر اپیل مسترد کردی گئی تو بھارتی سٹرائیکر شیونرا سنگھ آسٹریلیا، اسپین اور انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بھارتی ہاکی بورڈ کے سیکریٹری ناریندرا بٹرا کے مطابق اپیل کے لئے مقررہ چھ سو یورو کی فیس جمع کرادی گئی ہے۔

عالمی کپ کے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔ بھارت اور پاکستان، دونوں ہی ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی کارنرز ملے لیکن پاکستان ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ پاکستان صرف ایک ہی پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہا۔ ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے موقع سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جن سے تماشائیوں کو خاصی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں