1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ: سیمی فائنل مرحلے کے قریب

6 مارچ 2010

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہاکی ورلڈ کپ اب آئندہ مرحلے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ آج ہفتہ کو گروپ بی کے تین میچوں کے بعد سیمی فائنل کے لئے دو ٹیمیں سامنے آئیں گی جبکہ اتوار کو گروپ اے کی صورت حال خاصی واضح ہو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/MLgV
ہالینڈ کے خلاف گول کرنے پر جرمن کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیںتصویر: AP
Neu Delhi Hockey Weltcup
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ایک منظرتصویر: UNI

جمعہ کو گروپ اے کے تین میچوں میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اولمپک چیمپیئن جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ میچ انتہائی زوردار انداز میں کھیلا گیا۔ ارجنٹائن نے میچ برابر رکھنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جرمن کھلاڑی مارٹین سویکر نے دو گول سے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر یہ میچ برابر ہو جاتا تو جرمن ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہو سکتی تھی۔ جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

گروپ اے میں خاصا بڑا اپ سیٹ اُس وقت ہوا، جب نیوزی لینڈ نے جنوبی کوربا کی ٹیم کو مات دی۔ اِس ہار کے بعد کوریائی ٹیم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ کوریا چار پوائنٹس سے چوتھی پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے چھ پوائنٹس ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر ہے۔ گروپ اے میں ہالینڈ نے کینیڈا کی ٹیم کو چھ گول سے ہرایا اور وہ گروپ لیڈر ہے۔ تین میچ کھیل کر ابس کے پوائنٹس نو ہیں۔ ہالینڈ کے علاوہ گروپ بی کی انگلش ٹیم ہے جس نے اب تک اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔

Neu Delhi Hockey Weltcup
بھارتی شائقینتصویر: UNI

گروپ بی میں آج جو تین میچ کھیلے جائیں گے اُس میں میزبان بھارت کی ٹیم کوگروپ لیڈر انگلینڈ کا سامنا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو ایک پریشانی نے گھیر لیا ہے اور وہ اُن کے تجربہ کار دفاعی کھلاڑی رچرڈ میٹل کا زخمی ہونا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے میں رچرڈ مینٹل کا کھیل انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ ان کا ٹخنہ فریکچر ہے اور وہ اب بقیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دیگر میچوں میں سب سے کانٹے دار مقابلہ آسٹریلیا اور اسپین کا ہے۔ اس میچ میں کامیابی سے آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں یقینی طور پر پہنچ سکتی ہے۔ اُس کی گول اوسط بھی بہت بہتر ہے۔ اس کے ہارنے کی صورت میں اسپین کی ٹیم آگے نکل جائے گی۔ آسٹریلوی اور ہسپانوی ٹیم کے چھ چھ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے۔ گو یہ میچ خاصا آسان نظر آتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم کا مورال انتہائی نیچے ہے۔ بھارت اور پاکستان کی ہاکی ٹیمیں آج کے میچ ہارنے کی صورت میں یقینی طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنے گروپوں میں نیچلی پوزیشن سے ذرا اوپر ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں