1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنائیے

15 اکتوبر 2016

دنیا بھر میں آج ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اُن بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، جو ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے جنم لے سکتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2RGTQ
05.02.2014 DW Fit und Gesund Haendewaschen
تصویر: Fotolia

دنیا بھر میں 2008ء سے یہ دن منایا جا رہا ہے۔ رواں برس یہ دن ’’ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنائیے‘‘ کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرنا سکھانا ہے۔

گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں غیر سرکاری تنظیمیں عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کر رہی ہیں اور اس دوران عملی مظاہرہ بھی کر رہی ہیں کہ صابن سے ہاتھ دھونے سے کس حد تک بیکٹریا سے نجات مل جاتی ہے۔

09.06.2010 DW-TV Fit und gesund haendewaschen 2
تصویر: DW-TV

 ماہرین کے مطابق ایک سینٹی میٹر پر ایک ہزار سے دس ہزار تک بیکٹریا جمع ہو سکتے ہیں۔ بیکٹریا صرف ایک خلیے یا سیل پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بیکٹریا صرف صحت کو نقصان ہی نہیں پہنچاتے بلکہ یہ فائدہ مند بھی ہوتے ہیں۔ تاہم اس انتہائی ننھے سے جسم کے باوجود ان میں وہ سب چیزیں موجود ہوتی ہیں، جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور بیکٹیریا کھانے کے ساتھ بدن میں جانے والی چربی کو حل کرنے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاضمے میں بھی ان کا مفید کردار ہے۔

تاہم دوسری جانب بیکٹریا متعدد بیماریوں کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں خناق، ہیضہ، کالی کھانسی اور تپ دق بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق صابن کے ساتھ اچھی طرح ہاتھ دھونے سے اسہال کا خطرہ تیس سے پچاس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ 

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2008ء کو صحت و صفائی (سینیٹیشن) کا سال قرار دیا تھا اور  ہاتھ دھونے کا عالمی دن اسی کی ایک کڑی ہے۔