1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گورڈن براؤن کا دورہ پاکستان

28 اپریل 2009

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے پیر کے روز ایک مختصر دورے کے دوران پاکستان پہنچنے پر صدر آصف زرداری، وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

https://p.dw.com/p/HfVi
گورڈن براؤن اپنے مختصر دورے پر افغانستان سے اسلام آباد پہنچےتصویر: AP

اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات کے بعد برطانوی وزیر اعظم براؤن نے صحافیوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی صورت میں پاکستان اور برطانیہ دونوں کو ایک ہی طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔

گورڈن براؤن نے لندن اور اسلام آباد کے مابین دوطرفہ تعاون کی وسعت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور آئندہ برسوں میں تعمیر و ترقی کے عمل کی بھی بھر پور تائید و حمایت کی جائے گی۔