1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گلوکارہ کرسٹینا اوگیلیرا کے لئے اعزاز

17 نومبر 2010

مختلف ملکوں میں سپورٹس اور دوسرے فن و ثقافت کی مقبول شخصیات کے لئے ہال آف فیم کا تصور عام ہے۔ امریکہ کے لاس اینجلس شہر میں واک آف فیم بھی اپنی طرز کا ایک منفرد اور اچھوتا خیال ہے۔

https://p.dw.com/p/QAsP
کرسٹینا اوگیلیرا: فائل فوٹوتصویر: AP

لاس اینجلس ایک بہت بڑا شہر ہے جس میں کئی چھوٹے بڑے شہر اور قصبے شامل ہیں۔ اس میں ستر سے زائد کاؤنٹیز ہیں۔ بعض کے اپنے چھوٹے ایئر پورٹ بھی ہیں مثلاً اورینج کاؤنٹی کا جان وین ایئر پورٹ۔

اس امریکی شہر کی ایک کاؤنٹی ہالی وڈ کہلاتی ہے، جو لاس اینجلس کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ایک علیحدہ شہر ہے۔ اس شہر میں ایک بڑی سڑک ہالی وڈ بولیوارڈ کہلاتی ہے۔ اس مشہور شاہراہ کی فٹ پاتھ پر بے شمار ستارے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ فٹ پاتھ پر بنائے گئے یہ سٹار ہی اصل میں واک آف فیم کہلاتے ہیں۔ یہ ستارے ہالی وڈ کی مختلف مشہور شخصیات کے ناموں کے ساتھ منسوب ہیں۔ یہ مقبول و معروف شخصیات ماضی و حال سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس فہرست میں نیا اضافہ گلوکارہ کرسٹینا اوگیلیرا کا ہے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ پوپ گلوکارہ کرسٹینا اوگیلیرا ترتیب کے اعتبار سے واک آف فیم کا اعزاز پانے والی دو ہزار 423 ویں شخصیت ہیں۔ اوگیلیرا کے لئے یہ ایک اہم اعزاز اس لیے بھی ہے کہ اس کی پہلی بڑی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ اوگیلیرا کی فلم کا نام Burlesque ہے۔

Renee Zellweger verewigt
امریکی اداکارہ Renee Zellweger ہالی وڈ واک آف فیم کی تقریب میںتصویر: AP

اس سلسلے میں ایک خصوص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں اوگیلیرا کو شہر کی انتظامیہ کی جانب سے ان کے نام سے سجی خصوصی تختی دی گئی اور ایسی ایک اور تختی کو فٹ پاتھ پر نصب کردیا گیا۔ اس تقریب میں اوگیلیرا نے ہالی وڈ سے متعلق اپنے بچپن کے خوابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اعزاز کے حصول پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

امریکی گلوکارہ نے نئی فلم ‘‘برلسک’’ میں ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو لاس اینجلس شہر میں روزگار کی تلاش میں پہنچتی ہے۔ اس فلم کے لئے اوگیلیرا نے چار نئے گیت ریکارڈ کروائے ہیں۔ اس سے قبل اوگیلیرا نے دو تین اور فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن وہ کوئی بڑا اور خاصا نمایاں نہیں تھا۔ برلسک ایک اعتبار سے اس کی ایک پہلی اہم فلم خیال کی جا رہی ہے۔

انتیس سالہ کرسٹینا نے سن 2005 ء میں ایک مارکیٹنگ ایگزیکٹو جورڈن بریٹ مین سے شادی رچائی تھی جو گزشتہ دنوں طلاق کے منطقی انجام پر پہنچ گئی ہے۔ اوگیلیرا کوسن 1999ء میں پہلی بار چار گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔ اس نے اگلے سالوں میں تواتر سے مختلف کیٹگریوں میں ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں