گریمی ایوارڈز کی رنگ رنگا تقریب
گریمی ایوارڈز عالمی موسیقی کے منظرنامے پر سب سے معتبر ایوارڈ تصور کیے جاتے ہیں۔ رواں برس ان ایوارڈز کی تقسیم کی خاص رنگ بھری تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی۔
فنکاروں کا میلہ
گریمی ایوارڈز کی ایک خصوصیت یہ بھی خیال کی جاتی ہے کہ ایوارڈز کی تقریب میں ہر مشہور فنکار شرکت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ اتوار اٹھائیس جنوری کی تقریب میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ علیشیا کیز اور جے زی بھی شریک تھے۔
رنگ برنگ پہناوے
گریمی ایوارڈز کی میوزکل تقریب میں فنکار رنگ برنگے اور بھڑکیلے لباس زیب تن کرنے میں مسرت محسوس کرتے ہیں۔ ان پہناووں کو مختلف ڈیزائنر تیار کرتے ہیں۔
برونو مارز نے میدان مار لیا
اتوار کی رات ہونے والی اس تقریب میں برونو مارز کے البم 24 Magic کو البم آف دی ایئر کا اعزاز ملا جبکہ ریکارڈ آف دا ایئر کا انعام بھی اسی البم کے حصے میں آیا۔
برونو مارز کی خصوصی پرفارمنس
ساٹھویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین البم کا ایوارڈ حاصل کرنے والے برونو مارز نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ اپنا ایوارڈ یافتہ گیت ’فینیس‘ پیش کیا۔
ایوارڈز کے اعلانات اور خاص مہمانوں
دنیا بھر میں ایوارڈز کی تقسیم اور اعلان کے لیے مشہور افراد کے جوڑے بنائے جاتے ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی اداکارہ سارا سلورمین اور گلوکار وکٹر کروز اسٹیج پر آتے ہوئے۔
گریمی ایوارڈز، فنکاروں کی پرفارمنس
گریمی ایوارڈز کو عالمی شہرت کے فنکاروں کا میلہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں کئی فنکار اپنی اپنی پرفارمنس سے شائقین کے ذوق موسیقی کو تسکین پہنچاتے ہیں۔ اس تصویر میں لوئیس فونزی اور ڈیڈی یانکی پرفارم کر رہے ہیں۔
کنڈرک لامر
بہترین گریمی ریپ البم کا انعام کنڈرک لامر کے DAMN کے حصے میں آیا۔ لامر ایوارڈز تقریب میں مختلف گیتوں پر مبنی میڈلے پیش کرتے ہوئے۔
بیونسے کے انتہائی لمبے جھمکے
تقریب میں شریک کئی فنکاروں کو پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان میں مشہور امریکی خاتون مغنیہ بیونسے بھی لمبے لمبے جھمکوں کے ساتھ خاص طور پر توجہ حاصل کیے ہوئے تھیں۔