1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گال ٹیسٹ میچ: بھارت کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رن

31 جولائی 2008

بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے گالے انٹرنیشنل سٹیڈٹیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چودہ رن سکور کئے۔

https://p.dw.com/p/EnuA
تصویر: AP

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اس دوسرے میچ میں بھارتی کپتان انیل کمبلے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افتتاحی بیٹسمینوں، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے جارحانہ موڑ میں بیٹنگ کی۔ گمبھیر 56 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مینڑس کا شکار بنے۔

اچھے آغاز کے باوجود بھارت کی اننگز درمیان میں لڑکھڑائی۔ راہل ڈراوڈ، سچن تندولکر اور سورو گنگولی جلدی ہی آوٴٹ ہوگئے۔ ڈراوڈ 2، تندولکر 5، اور گنگولی بغیر کوئی رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم جارحانہ اوپننگ بیٹسمین، وریندر سہواگ شاندار سنچری، 128 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں اور ان کے ساتھ وی وی ایس لکشمن تیرہ رنز پر کھیل رہے تھے جب امپائروں نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی طرف سے چمیندا واس اور مینڈس نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

سری لنکا کی ٹیم نے بھارت کے خلاف کولمبو کے سینہالیس گراٴونڈ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور دو سو انتالیس رنوں سے جیت لیا تھا۔ سری لنکا میں بھارت تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے میچ بھی کھیلے گا۔