1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گائے دنیا سے ختم ہو جائیں گی

20 اپریل 2018

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسانوں کے ہاتھوں گائے کی بقا خطرے کا شکار ہے۔ جمعرات کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چند ہی صدیوں میں گائے بقا کے خطرے سے دوچار سب سے بڑا ممالیہ جانور ہو گی۔

https://p.dw.com/p/2wPEc
Kühe im Klassenzimmer Süd-Sudan
تصویر: Reuters/S. Glinski

اس تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ سے دنیا کے مختلف خطوں میں پھیلنے والے انسانوں اور وہاں موجود بڑے ممالیہ جانوروں کے مٹ جانے کے درمیان گہرا تعلق دیکھا گیا ہے اور اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ چند صدیوں میں گائیں، اس زمین سے مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔

دنیا کا آخری سفید شمالی نر گینڈا ہلاک

پاکستان کے دریائے کابل کی مچھلیوں کی بقا کو خطرہ

رنگ بکھیرتی تتلیاں اور ٹمٹماتے جگنو ناپید ہوتے ہوئے

اس رپورٹ کے مطابق ہومینیمز یعنی ابتدائی انسان اور ان کے رشتے دار مثلا نیندرا تھالز کے دنیا بھر میں پھیلاؤ اور وہاں موجود بڑے ممالیہ جانوروں مثلا لمبے دانتوں والے ٹائیگر اور کار کے حجم جتنے گلپٹوڈن نامی جانور کی نسل کے خاتمے کے درمیان گہرا تعلق دیکھا گیا ہے۔

کیا چیتا انسان دوست جانور ہے ؟

یونیورسٹی آف نیومیکسیکو سے تعلق رکھنے والی اس رپورٹ کی مصنفہ فیلسا سمتھ کے مطابق، ’’جانوروں کے حجم کی بنا پر نسل کے خاتمے اور انسانوں کی افریقہ سے ہجرت کے میں گہرا ربط دکھائی دیتا ہے۔‘‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سوا لاکھ سال کے رجحانات کو دیکھا جائے تو انسان عموماﹰ گوشت کے لیے بڑے ممالیہ جانوروں کو ہدف بناتے رہے ہیں جب کہ چھوٹی حجم کے جانور بچتے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر شمالی امریکا میں خشکی کے جانوروں کی انسانوں کی آمد کے بعد واضح طور پر کم ہوئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہتا ہے، تو کچھ ہی برسوں میں عام گائے، جو اس وقت قریب نو سو کلوگرام کا جانور ہے، خطرے کا شکار جانور ہو گی۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاتھیوں، زرافوں اور سمندری گھوڑوں کی تعداد میں بھی اسی طرز کی کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ مارچ میں کینیا میں دنیا میں موجود آخری شمالی سفید نر گینڈا ہلاک ہوا تھا۔

تاہم دیگر تحقیقات ممالیہ جانوروں کے اس انداز سے بقا کے خطرات سے متعلق خدشات پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتی ہیں۔ ناقدین کے مطابق جنگلی حیات کو خطرات کی وجوہات موسمیاتی تبدیلیاں، جنگلات کے کٹاؤ اور آلودگی سے جڑی ہیں، جب کہ ان جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق انسانی اقدامات بھی ہو رہے ہیں۔

ع ت / ع ب