1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا دنیا اب بھی جرمن کاروں کو پسند کرتی ہے؟

22 جون 2018

جرمن کاروں کے معیار کو اقوام عالم میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اب کئی اور ملکوں میں بھی کارسازی تو ہوتی لیکن اس کے باوجود دنیا میں جرمن کاروں کی مانگ اب بھی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

https://p.dw.com/p/304Dt
BMW M550d xDrive Automobilmesse in Genf
تصویر: Getty Images/AFP/S. Feval

برسوں سے دنیا میں جرمن کاروں کی مانگ میں تسلسل جاری ہے۔ یہ عام تاثر ہے کہ کار خریدنے والے کو اگر مناسب قیمت میں کوئی کار دستیاب ہو اور وہ جرمن ساختہ ہو، تو وہ جرمن کار کو ہی خریدنے کو ترجیح دے گا۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جرمن کاروں کو مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

ایک دو برس قبل فوکس ویگن کاروں سے دھوئیں کے اخراج کا اسکینڈل ابھرا۔ یہ اسکینڈل عالمی سطح پر ڈیزل گیٹ اسکینڈل کے نام سے مشہور ہوا۔ اس دوران اس کی لپیٹ میں کئی کار ساز ادارے آ  چکے ہیں۔ اسی اسکینڈل کے دوران ایسی مختلف تحقیقاتی و تفتیشی رپورٹس بھی منظر عام پر آئیں ، جن میں جرمن کار ساز انڈسٹری کے تاریک رُخ کو پیش کیا گیا۔

اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کاروں کی درآمد پر آنکھ رکھ لی ہے اور وہ اس کوشش میں ہیں کہ جرمنی کی لگژری کاروں کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہو جائے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سن 2016 اور سن 2017 میں کاروں کی عالمی امپورٹ میں جرمنی کا حصہ بائیس فیصد تھا جو دیگر  ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا۔

VW Volkswagen - Autofahrt
جرمن کاروں کو اقوام عالم میں پائیدار انجن کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہےتصویر: Reuters/F. Bimmer

ڈیزل گیٹ اسکینڈل کے باوجود ’ میڈ اِن جرمنی‘ کا جادو اب بھی سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔ جرمن کار صنعت کے لیے چین بھی اب بہت اہم ہو کر رہ گیا ہے۔ چین میں تیس فیصد کاریں جرمنی سے امپورٹ کی جاتی ہیں۔ چینی خریداروں میں کم اخراج کی حامل گاڑیوں کو بہت زیادہ پسند کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

چین کی طرح روس میں بھی جرمن کاروں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور روسی کوشش کرتے ہیں کہ ایک لاکھ کلومیٹرز  کے بعد  کار کو تبدیل کر دیا جائے۔ عام روسی لوگوں کا خیال ہے کہ ایک لاکھ کلومیٹرز گاڑی چلانے کے بعد اُس میں نقائص پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ روس اور چین میں پورشے، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی اور مرسیڈیز کو خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں