کھڑے ہو کر کام کریں، صحتمند رہیں
اگر آپ آفس میں آٹھ گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں لیکن اپنے وزن میں کمی بھی چاہتے ہیں تو پریشان مت ہوں۔ ایک یورپی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھڑے ہو کر کام کرنے سے وزن میں کمی ممکن ہے۔
کیلوریز جلانے کا آسان طریقہ
بیٹھے رہنے کی نسبت کھڑے رہ کر کام کرنے سے ہر منٹ میں 0.15 اضافی کیلوری جلائی جا سکتی ہے۔
وزن میں کمی کا نسخہ
امراض قلب کے امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق 65 کلو گرام وزن کا حامل انسان اگر چھ گھنٹے روزانہ کھڑے رہ کر کام کرے، تو سال میں 2.5 کلو گرام تک وزن کم کر سکتا ہے، بشرطیکہ وہ اپنی وہی خوراک برقرار رکھے جو وہ لے رہا ہے۔
بیماریوں سے بچاو
کھڑے رہ کر کام کرنے سے نہ صرف کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں بلکہ اس طرح دل کے دورے، اسٹروک اور ذیابیطس جیسے امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
صلاحیتوں میں بہتری
2015 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کھڑے رہ کر کام کرنے والوں کے کام میں بھی بہتری آتی ہے اور ان کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
صحت کے ضامن وقفے
جرمنی میں ماہرین غذائیت بھی اس بات پر متفق ہیں کہ بیٹھ کر کام کرنے والوں کو کام کے دوران ہر تھوڑی دیر میں وقفہ لے خود کو متحرک کرنا ضروری ہے۔
بہتر صحت ، بہترین زندگی
گو کہ بہت سے ماہرین اس بات سے بھی متفق ہیں کہ صحت کی بہتری اور وزن میں کمی کا یہ دیرپا حل نہیں تاہم اس کی اہمیت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔