پاکستانی تارک وطن نويد شاہ سن 2015 ميں جرمنی آيا تھا۔ شاہ اپنی پناہ کی درخواست کے جواب کا منتظر ہے تاہم اس دوران اس نے سياست ميں حصہ لينے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا يہ مہاجر ان دنوں جرمن شہر کريفلڈ ميں بطور ايک رضاکار سوشل ڈيموکريٹس يا ايس پی ڈی کی انتحابی مہم ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور يوں مہاجرين کے کامياب سياسی انضمام کی ايک مثال ہے۔