بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی ریاست راجستھان کے دو معروف مسلم فنکاروں لکھا خان اور دانے خان نے ایک کنسرٹ میں اپنی موسیقی اور گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔ بلھے شاہ اور شہباز قلندر کے کلام اور راجستھانی موسیقی نے حاضرین کے دل موہ لیے، جس کی ایک وجہ روح تک پہنچنے والی اس موسیقی اور کلام کا رنگ و نسل اور سرحدوں کی نفی کر دینے والا پیغام بھی تھا۔ برسلز سے خالد حمید فاروقی کی ویڈیو رپورٹ۔