1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر:'اجتماعی قبروں میں لاپتہ افراد کو دفنایا گیا ہے'

2 اپریل 2008

بھارت کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر میں گُزشتہ اٹھارہ برسوں سے بھارتی افواج اور ریاستی پولیس کی طرف سے مبینہ طور پر لاپتہ کئے جانے والے افراد کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان افراد کو جعلی جھڑپوں میں قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Di7h
تصویر: APTN/DW

اس سلسلے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم ‘ Association of Disappeared Persons (APDP) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر وادی کے ضلع بارہمولہ میں کئی ایسی اجتماعی قبریں ہیں جن میں ایک ہزار کے قریب غیر شناخت شدہ لعشوں کو دفنایا گیا ہے۔

مزکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ ان قبروں میں ان کے رشتہ داروں کو دفنایا گیا ہو۔مقامی لوگوں کے بیانات سے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔تاہم ریاستی حکومت اور پولیس کے مطابق تحصیل اوڑی میں جن اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے ان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کو دفن کیا گیا ہے۔

ریاست میں سرگرم حقوق انسانی کی تنظیموں کے اتحاد کولیشن آف سول سوسائٹی نے اس سلسلے میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی حکومت پر اس سلسلے میں دباﺅ ڈالیں تاکہ حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے۔

کولیشن آف سول سوسائٹی‘ CCS‘ کے صدر پرویز امروز کے مطابق لاپتہ افراد کے بارے میں بھارتی حکومت‘ بھارتی افواج اور ریاستی حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔