1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ کی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز

رپورٹ:عابد حسین، ادارت:ندیم گِل23 ستمبر 2009

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نگرانی میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی آج منگل 22 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں میزبان ملک جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/Jl7P
ایک روزہ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی : فائل فوٹوتصویر: AP
Indien Cricket Team Ankunft Johannesburg Südafrika
بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی اور چیمپئنز ٹرافیتصویر: AP

اِمسالہ چیمپئنز ٹرافی میں کُل آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ یہ چار چار کے دو گروپوں میں تقسیم ہیں۔ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اپنے اپنے راؤنڈ میں میچ کھیلیں گی۔ ہر گروپ کی پہلی اور دوسری پوزیشن کی حامل ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ گروپ اے کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کے ساتھ پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔ جب کہ گروپ بی کی نمبر ون پوزیشن والی ٹیم کا سیمی فائنل گروپ اے میں دوسرے مقام پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دو گروپ:

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز

گروپ بی : جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لیینڈ

ٹورنامنٹ کا شیڈیول:
22 ستمبر : گروپ بی :جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا

مقام: سپر سپورٹ پارک، سینچُوریئن

نتیجہ : سریلنکا نے جنوبی افریقہ کو پچپن رنز سے ہرا دیا۔

23 ستمبر :گروپ اے : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

مقام: نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ

24 ستمبر: گروپ بی: جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ

مقام: سپر سپورٹ پارک، سینچُوریئن

25 ستمبر : گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا

مقام: نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ

26 ستمبر : گروپ اے : آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

مقام: نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ

26 ستمبر : گروپ اے : پاکستان بمقابلہ بھارت

مقام: سپر سپورٹ پارک ، سینچُوریئن

27 ستمبر : گروپ بی : نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

مقام: نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ

27 ستمبر : گروپ بی : جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ

مقام: سپر سپورٹ پارک ، سینچُوریئن

28 ستمبر : گروپ اے : آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

مقام: سپر سپورٹ پارک ،سینچُوریئن

29 ستمبر : گروپ بی : انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

مقام: نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ

30 ستمبر : گروپ اے : آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان

مقام: سپر سپورٹ پارک، سینچُوریئن

Indischer Cricketspieler Sachin Tendulkar
سچن ٹٹنڈولکرتصویر: AP

چیمپئيز ٹرافی کے دو سیمی فائنل میچوں کا سلسلہ دو اکتوبر سے شروع ہو گا۔ اِس تاریخ کو پہلا سیمی فائنل سپر سپورٹ پارک سینچُوریئن میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل تین اکتوبر کو شیڈیول ہے۔ یہ میچ نیو وانڈرر اسٹیڈیم، جوہانس برگ میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ پانچ اکتوبر کو سپر سپورٹ پارک سینچوریئن میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لئے پریکٹس یا وارم اپ میچوں کے تازہ راؤنڈ میں اتوار کو پاکستان نے میزبان ملک کی ٹیم Warriors کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اِس میچ میں شعیب ملک کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری شامل ہے۔ نیوزی لینڈ نے بڑے فرق کے ساتھ بھارت کو ہرایا اور سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔