1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: بھارت نے انگلینڈ کو سیریز میں شکست دے دی

26 اکتوبر 2011

رویندرا جادیجا کی شاندار اسپن بولنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پچانوے رنز سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/12z9r
بھارتی کپتان دھونیتصویر: AP

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس جیت کے ساتھ ہی بھارت یہ سیریز بھی جیت گیا ہے۔ بھارت نے اس سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔

کلکتے میں منگل کے روز کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز عمدہ طریقے سے کیا۔ کریگ کیسویٹر اور ایلیسٹیئر کُک کی اوپننگ شراکت میں انگلینڈ نے ایک سو انتیس رنز اسکور کیے۔ کیسویٹر نے تریسٹھ اور کُک نے ساٹھ رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کی جانب سے مقرر کیے گئے دو سو بہتر رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ تاہم اس اچھے آغاز کے بعد بھارتی اسپنر جادیجا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینتیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔

Flash-Galerie Cricket Bangladesh gegen Indien
تصویر: AP

دوسری جانب آف اسپنر روی چندرن ایشون نے اٹھائیس رنز دے کر تین وکٹیں، جبکہ سریش رینا اور منوج تواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ انگلینڈ اس سیریز میں کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

انڈیا کی اننگز کا آغاز بھی اچھے طریقے سے ہوا۔ اسّی رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ گری مگر پھر اس کے بعد ایک سو تئیس پر بھارت کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ بھارت کی اننگز کو کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آ کر سنبھالا دیا۔ انہوں نے انہتر گیندیں کھیل کر پچہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید