1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کتے کو ٹوپی کیوں پہنائی گئی؟

29 دسمبر 2017

کرغزستان میں پارلیمان کے اراکین نے ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا ہے جس نے کتوں کے ایک شو کے دوران اپنے کتے کو  وسطی ایشائی ملک کی روایتی ٹوپی پہنائی تھی۔

https://p.dw.com/p/2q7Kg
Hund Kaninchen Zylinder
تصویر: Fotolia/Igor Normann

کرغزستان کی پولیس کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بشکیک میں اس ڈاگ شو کا انعقاد کس نے کرایا تھا۔  کرغزستان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ریسکیلڈی مومبیکوو نے پارلیمانی اجلاس کے دوران کہا، ’’ ہم نے اپنی قومی  علامت ایک کتے کو پہنا دی۔ انہوں نے ایک کتے کو کرغز بنا دیا اور ایک کرغز کو کتا۔‘‘

مومبیکوو نے کہا کہ کل ایک خنزیر کو بھی ہماری روایتی ٹوپی ’کلپک‘ پہنا دی جائے گی اور بلی کے فضلے کے لیے قومی جھنڈا استعمال کیا جائے گا۔ عوام میں مقبول کئی شخصیات نے بھی کتے کے مالک اور اس ڈاگ شو کے منتظمین کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایک پٹیشن پر دتسخط کیے ہیں۔

Crufts Hundeshow Birmingham 2013
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ اس ڈاگ شو کا انعقاد کس نے کرایا تھاتصویر: Reuters

2010 میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد سے کرغستان کے سیاست دان قومی سلامتی اور ثقافت کے موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دینا شروع ہو گئے ہیں۔ 2011 میں سیاست دانوں نے پارلیمنٹ میں ایک بکرے کو ذبح کیا تھا تاکہ نظر بد سے بچا جا سکے۔