1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کاسترو کا ورثہ فائرنگ اسکواڈ، چوری چکاری  وسینہ زوری، ٹرمپ

26 نومبر 2016

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے انتقال کر جانے والے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کو ایک ’سفاک آمر‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے بقول کساترو دور کی ہولناکیوں کا ازالہ فوری ممکن نہیں۔

https://p.dw.com/p/2TIxD
USA Miami Reaktionen Tod Fidel Castro
کاسترو کی رحلت پر جلاوطن کیوبن شہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa/G. Viera

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیڈل کاسترو نے اپنے ہی لوگوں کو تقریباً چھ دہائیوں تک محکوم بنائے رکھا،’’کیوبا ایک مطلق العنان ریاستی جزیرہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ کاسترو کے انتقال کے بعد یہاں کے شہری اُس خوف اور مشقت سے چھٹکارا پا لیں گے، جس کا انہیں کاسترو کے دور میں سامنا تھا۔‘‘  ٹرمپ نے مزید کہا کہ  انہیں اس کا بھی یقین ہے کہ کیوبا کے باقار اور پرجوش عوام انجام کار مستقبل میں اس آزادی سے ہمکنار ہوں گے، جس کے جائز حقدار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیڈل کاسترو کے دور میں عوام کو جن المناکیوں، اموات اور درد کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا جلد ازالہ ممکن نہیں،’’ لیکن میری انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کیوبا کے عوام خوشحالی اور آزادی کا اپنا سفر  بتدریج طے کر لیں۔‘‘

USA Donald Trump bei der New York Times
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپتصویر: Reuters/L. Jackson

ساتھ ہی امریکی صدر باراک اوباما نے فیڈل کاسترو کی رحلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کیوبا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اختلافات اور سیاسی تنازعات کی بھینٹ چڑھے رہے۔ ان کے بقول،’’ اس افسوس اور غم کے لمحات میں امریکی شہری کیوبن عوام کے لیے ہمدردی اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔‘‘ اوباما نےمزید کہا کہ تاریخ ہی طے کرے گی کہ اس سیاسی شخصیت نے اپنے ملک اور خطے پر کس حد تک مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے فلوریڈا میں کیا جہاں کاسترو کی موت کی خبر عام ہونے جلاوطن کیوبن عوام نے مسرت و خوشی کا پر زور انداز میں اظہار کیا ہے۔