1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈاکٹریٹ اسٹڈی اور ریسرچ

امتیاز احمد8 مئی 2013

جرمنی میں سائنس اور تحقیق کے لیے ایک بنیادی اور بہترین ڈھانچہ موجود ہے۔ یہاں کی ریسرچ لیبارٹریز میں نہ صرف ہر طرح کے تحقیقی آلات بلکہ باصلاحیت سٹاف بھی موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/18U4G
تصویر: Fotolia/Gennadiy Poznyakov

جرمنی بین الاقوامی سطح پر پی ایچ ڈی کے طالب علموں اور محققین کے لیے کیریئر کے گوناگوں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ جرمنی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے آپ مزید معلومات DAAD کی ویب سائٹ ’ریسرچ ان جرمنی‘ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

جرمن حکومت کے تعاون سے کام کرنے والے ادارے DAAD کے پلیٹ فارم پر "PhD Germany" کے عنوان سے لکھے گئے آرٹیکل میں غیر ملکی طلباء کے لیے ریسرچ اور ڈاکٹریٹ پوزیشن کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اگر آپ کو آپ کی مطلوبہ پوزیشن مل جائے تو آپ DAAD کا ہی پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے براہ راست منتخب کردہ پوزیشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل PhD پروگراموں کی تفصیلات ڈاڈ کے ڈیٹا بیس ’’انٹرنیشنل پروگرام‘‘ میں بھی دی گئی ہیں۔

ڈاڈ ویب سائٹ کے پی ایچ ڈی ڈیٹا بیس میں آپ ’پی ایچ ڈی‘ پوزیشنز تلاش کر سکتے ہیں۔

’پی ایچ ڈی جرمنی ڈیٹا بیس‘ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پلیز یہاں کلک کریں۔

آپ نے پی ایچ ڈی پوزیشن کے لیے اپلائی کیسے کرنا ہے؟ آپ کی قدم بہ قدم رہنمائی کے لیے ایک گائیڈ لائن بنائی گئی ہے۔ داخلہ لینے کے خواہش مند خواتین و حضرات یہ گائیڈ لائن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پی ایچ ڈی کے بارے میں کیے جانے والے سب سے زیادہ سوالات اور ان کے جوابات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پی ایچ ڈی کے بارے میں مفید معلومات اور لنکس کے لیے یہاں کلک کریں۔

سائنسدانوں کے لیے معلومات

جرمنی میں یونیورسٹیوں اور دیگر اعلٰی تعلیمی اداروں کے علاوہ سینکڑوں نان یونیورسٹی تحقیقی ادارے بین الاقوامی سینئر محققین کے لیے بہترین تحقیق کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جرمنی کے ’نان یونیورسٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ تحقیق اور ترقی پر تقریباً 10 ارب یورو سالانہ خرچ کرتے ہیں۔ اس بجٹ کا تین چوتھائی حصہ نیچرل اور انجینئرنگ کے علوم پر خرچ کیا جاتا ہے. جرمنی کے ’نان یونیورسٹی ریسرچ سینٹرز‘ ( Helmholtz Association،Max Planck Society، Fraunhofer-Gesellschaft،Leibniz Association) کا شمار دنیا کے بہترین تحقیقی اداروں میں ہوتا ہے۔ ان اداروں میں ریسرچ کا معیار بھی بین الاقوامی ہے اور تحقیقی ٹیموں کے اراکین بھی پوری دنیا سے آتے ہیں. آپ ریسرچ کہاں کر سکتے ہیں، جرمنی کی ریسرچ آرگنائزیشنز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

Postdocs کے لیے معلومات

اگر آپ پی ایچ ڈی کے بعد اپنی کوالیفیکیشن کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، تو جرمنی آپ کو بہت سے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔ آپ Habilitation Process مکمل کرنے کے بعد پروفیسر کی تقرری کے اہل ہو سکتے ہیں۔ Habilitation Process کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ یا تو جونیئر پروفیسر کے طور پر کام کریں یا پھر جونیئر ریسرچ گروپ کی قیادت کریں۔ ہیبلیٹیشن پروسیس مکمل کرنے کے بعد جرمن انڈسٹری بھی متبادل کیریئر کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

سینئر ریسرچرز کے لیے معلومات

جرمنی میں تقریباً پانچ لاکھ تیس ہزار افراد ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ جرمنی میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں کام کرنے والے پروفیسرز، لیکچررز، اکیڈمک اسٹاف اور ٹیچروں کی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ ان میں سے تقریباً دو لاکھ افراد فل ٹائم پوسٹس پر کام کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ ’ورکنگ اِن ریسرچ‘ آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں۔