1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس

15 اکتوبر 2011

عوامی جمہوریہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج ہفتے کے روز سے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں مستقبل میں اپنائی جانے والی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کو اہمیت حاصل رہے گی۔

https://p.dw.com/p/12sZ7
چینی کمیونسٹ پارٹی کا سابقہ اجلاستصویر: dapd

چین میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں تقریباً تین سو پچاس ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز سے شروع ہونے والی سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ کا سرکاری موضوع کلچرل ڈویلپمنٹ رکھا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی پالیسیوں کے علاوہ اگلے سال سے وقوع پذیر ہونے والی اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کو مستحکم کرنا بھی شامل ہے۔

چینی صدر ہُو جن تاؤ اور وزیر اعظم وین جیا باؤ کے لیے سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ خاصی اہم ہے کیونکہ دونوں لیڈر اپنی مدت اگلے سال کی پارٹی کانگریس کے بعد مکمل کر لیں گے۔ ان کے یقینی متبادل نائب صدر Xi Jinping اور نائب وزیر اعظم Li Keqiang ہو سکتے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ اور معاون دستاویزات اگلے منگل کے روز جاری ہو سکتے ہیں۔

NO FLASH 90 Jahre Kommunistische Partei China
چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سالگرہ پر نصب ایک بینرتصویر: ap

چیبن کی سرکاری نیوز ایجنسی Xinhua کا بیان کرنا ہے کہ چار دن تک جاری رہنے والے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سارے ملک میں ثقافتی اصلاحات کے عمل کو مستحکم بنانے کے علاوہ ملک کے سوشلسٹ کلچر کا فروغ اور ترقی کے ساتھ خوشحالی پر بھی ممبران توجہ مرکوز کریں گے۔ نیوز ایجنسی Xinhua کا مزید کہنا ہے کہ چین کے اندر ایک خوشحال سوسائٹی کے قیام کے لیے ثقافتی اصلاحاتی عمل کے لیے کم مواقع دستیاب ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کی میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب چین کے لاکھوں انٹرنیٹ یوزرز کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کا استعمال خاصی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ کئی ہزار چینی بلاگ رائٹرز بھی بن چکے ہیں۔ ان میں ایک ویب سائٹ Sina Weibo چین بھر میں حکومتی کنٹرول کے باوجود بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہونے کے علاوہ مقبول و مشہور ہو چکی ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت اس صورت حال میں ایک صحت مند ماحول کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

چین کی ایک ارب سے زائد آبادی میں پچھتر ملین کمیونسٹ پارٹی کے ممبر ہیں۔ اتنی ہی تعداد میں کمیونسٹ پارٹی کی ذیلی برانچ کمیونسٹ یوتھ لیگ کے ممبران ہیں۔ عام چینی لوگ کمیونسٹ پارٹی کی سرگرمیویں میں زیادہ دلجسپی نہیں رکھتے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید