1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چڑیلوں کے ڈاکٹر کو بیس سال کی سزائے قید

عاطف بلوچ13 اکتوبر 2015

تھائی لینڈ میں چڑیلوں کے ایک ڈاکٹر کو بائیس سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ ’کالے جادو کے ماہر‘ اس مجرم پر فراڈ اور جنسی حملوں کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/1GnOP
Symbolbild Gift Flaschen Magie Flasche Alkohol
تصویر: Fotolia/zzzdim

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے تھان وات آسوپن سوان کو بائیس سال اور آٹھ ماہ کی سزائے قید سنا دی ہے۔ عدالتی حکام نے منگل کے دن بتایا ہے کہ اس ملزم کے خلاف فوجداری عدالت کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بنکاک کریمنل کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تھان وات نے آٹھ مختلف خواتین کو جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا۔

تھان وات کو مقامی سطح پر ڈاکٹر کاراویک کے نام سے جانا جاتا ہے، جو خود کو چڑیلوں کا ڈاکٹر قرار دیتا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ وہ کالے جادو کا ماہر تھا اور خواتین کے علاج کے بہانے انہیں جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔

تھائی اخبار منجر نیوز پیپر کے مطابق ڈاکٹر کاراویک نے اپنی تشہیر کے لیے مقامی ویب سائٹس کی خدمات بھی حاصل کر رکھی تھیں۔ اس نے ان اشتہاروں میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ کالے علم کا ماہر ہے، جو اپنے جادو ٹونے سے سنگدل محبوباؤں کو دل نرم کر سکتا ہے۔ اس مجرم کے مطابق وہ رقیق ادویہ سازی کا بھی ماہر تھا، جن کی مدد سے جنس مخالف کو راغب کیا جا سکتا تھا۔

عدالت کے مطابق ڈاکٹر کاراویک سے آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔ عدالت نے اس کی چار دیگر خواتین ساتھیوں کو بھی بیس بیس برس قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ آٹھ خواتین نے کہا تھا کہ ڈاکٹر کاراویک نے اپنی خدمات کے عوض ان سے جنسی عمل کرنے کا کہا تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کاراویک مقدمے کی کارروائی کے دوران اپنے اس دعویٰ کی بھی تصدیق نہیں کر سکا کہ وہ اساطیری اور دیو مالائی طاقتوں پر قادر ہے۔ یوں عدالت میں اس پر فراڈ کا جرم بھی ثابت ہو گیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید