1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

’پیک مین‘ گیم کے خالق کا انتقال

بینش جاوید
31 جنوری 2017

پیک مین گیم کے خالق جاپانی شہری ماسایا ناکامورا 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔  ناکامورا نامکو کمپنی کے سابق چیرمین تھے۔ ان کی موت کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی۔

https://p.dw.com/p/2WhbN
Computerspiel Pac Man Plakat
تصویر: LAURIE DIEFFEMBACQ/AFP/Getty Images

ناکامورا نے نامکو کمپنی کی بنیاد سن 1955 میں رکھی تھی۔  انہوں نے  اپنے پیشہ وارانہ کام کا آغاز جاپان میں مختلف ڈپارٹمنٹ اسٹورز کے لیے کام کرنے سے شروع کیا۔ انہوں نے سن  1980 میں اپنی کمپنی سے گیم ’پیک مین‘ لانچ کی۔ اس گیم کو ان کی کمپنی کے انجینیئر ٹورو آواٹانی نے ڈیزائین کیا تھا۔  یہ گیم عالمی سطح پر انتہائی مقبول ہوا، جس کے بعد  ناکامورا کو پیک مین کے خالق کے طور پر جاننا شروع کر دیا گیا۔

Computerspiel Pacman
ایک وقت تھا جب پیک مین کا شمار گینس بک آف ریکارڈز میں دنیا کی سب سے کامیاب ’آرکیڈ گیمز‘ کے طور پر تھاتصویر: ATARI

ناکامورا نے چند برس قبل ’پیک مین میوزیم‘ کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ یہ گیم اتنا مقبول ہو جائے گا۔ ناکامورا اس گیم کی کامیابی سے خوش تو تھے لیکن فکرمند بھی تھے کہ لوگ بہت زیادہ وقت اس گیم کو کھیلنے میں صرف کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا،’’ یہ کوئی خوش آئند بات نہیں ہے کہ وہ اس گیم پر اتنا وقت صرف کر دیتے ہیں۔ اس گیم کے ایک خاص لیول تک پہنچنے کے بعد یہ گیم نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔‘‘

ایک وقت تھا جب پیک مین کا شمار گینس بک آف ریکارڈز میں دنیا کی سب سے کامیاب ’آرکیڈ گیمز‘ کے طور پر تھا۔ ناکامورا 24 دسمبر سن 1925 میں ٹوکیو میں پیدا ہوئے تھے۔