گنجان آباد علاقوں کے بارے میں عموما تاثر یہی ہوتا ہے کہ وہ سرسبز نہیں ہوتے۔ مگر یہ بات جوہانسبرگ کے ایک قریبی علاقے پر ہرگز صادق نہیں آتی۔ اس لیے کہ اس علاقے میں گھروں کی چھتیں پودوں کی شاداب نرسریز میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔ گلیوں میں چاہے پودے نہ دکھائی دیں، مگر آسمان سے دیکھیں، تو سارا علاقہ سبز دکھائی دے گا۔