1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرویز مشرف کی رخصت پر یوم نجات

19 اگست 2008

گزشتہ روز پرویز مشرف کے اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں سمیت وکلا برادری منگل کو یوم نجات منا رہی ہے۔ وکلا نے تمام بار ایسوسی ایشنوں میں لگے سیاہ پرچم اتار لئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F0sw
تصویر: AP

پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے ایک روز بعد پاکستان بھر میں یوم تشکر اور یوم نجات منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے لئے خوشی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے وکلا برادری سے کہا ہے کہ وہ خوشیاں منائیں کیونکہ اب جلد ہی معزول عدلیہ بھی بحال ہونے والی ہے۔ دوسری طرف زرداری ہاوس میں جاری ایک اہم اجلاس میں نئے صدر کی تعیناتی کے علاوہ ججوں کی بحالی کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری طرف پاکستان کی کئی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی منگل کے دن یوم نجات منانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری طرف پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں سیاسی کشمکش کے خاتمے کے نتیجے میں ستاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔