1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

بینش جاوید، روئٹرز
20 جون 2017

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد جب آج صبح پاکستان پہنچے تو کئی نیوز چینلز نے ان کی آمد کو براہ راست دکھایا۔ کرکٹ کے ہزاروں شائقین نے ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

https://p.dw.com/p/2f0un
Pakistan Karatschi Sarfraz Ahmad
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

سرفراز احمد نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے ان ہزاروں مداحوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کئی گھنٹے ان کے گھر کے باہر سرفراز احمد کا انتظار کر تے رہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق کراچی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر کے باہر  رات سے ہی ان کے مداح ان کا انتظار کرنا شروع ہو گئے تھے۔ کئی افراد نے سرفراز احمد  کےگھر کے باہر کی گلی کو خوب سجایا بھی۔

Pakistan Karatschi Sarfraz Ahmad
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

سرفراز احمد کو اپنی گاڑی سے اتر کر گھر پہنچنے میں آدھے گھنٹے سے بھی زیادہ وقت لگا کیوں کہ ہر شخص فاتح کپتان کو قریب سے دیکھنا چاہتا تھا۔ کئی لوگوں نے اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھایا ہوا تھا تاکہ بچے سرفراز احمد کی  ایک جھلک دیکھ سکیں۔

Pakistan Karachi Sarfraz Ahmad
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے فیس بک پیج پر شائع ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ٹرافی اٹھائی ہوئی ہے اور وہ زور سے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں اور ان کے نعرے میں نیچے کھڑے ہزاروں افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا،’’ یہ ٹرافی آپ کی ہے اور اسے ہم نے آپ کی وجہ سے جیتا ہے۔‘‘

Pakistan Karachi Sarfraz Ahmad
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

روئٹرز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں ’پلئیر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی اور ان کے ساتھ فہیم اشرف، بابر اعظم اور احمد شہزاد لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہباز شریف ان کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ائیر پورٹ پر نہیں پہنچ پائے تھے۔

Pakistan Ankunft Cricket Spieler
تصویر: Imago/Pacific Press Agency/R. S. Hussain

حسن علی کے مداحوں نے ان کی گاڑی پر پھول کی پتیاں پھینک کر ان کا استقبال کیا۔ اسی طرح فائنل میچ کے ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز پانے والے فخر زمان کا پشاور میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر عماد وسیم، شاداب خان اور جنید خان کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ’گارڈ آگ آنر‘ پیش کیا گیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں